ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یوم جمہوریہ کی جھانکیوں میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کو اجاگر کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in تازہ تریں
A A
یوم جمہوریہ کی جھانکیوں میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کو اجاگر کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۶جنوری

74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرکرتویہ پتھ پر منعقد تقریب میں نکالی گئی جھانکیوں میں ہندوستان کی فوجی طاقت، ثقافتی گوناگونیت کو اجاگرکیا گیا۔ یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے دوران ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی گوناگونیت، خود انحصاری کے اقدامات، خواتینکو بااختیار بنانے اور ایک نئے بھارت کے اُبھرنے کی نمائش کی گئی۔

متعلقہ

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ اس مرتبہ کرتویہ پتھ پر جھانکی کا موضوع جوش، حب الوطنی کا جذبہ اور عوام کی شرکت پر مبنی تھا ۔ اس بار ملک کے شاندار ثقافتی ورثے ، معاشی ترقی اور مضبوط اندرونی و بیرونی سلامتی کی عکاسی کرنے والی 23 جھانکیاں نکالی گئیں ،جن میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 17 اور مختلف وزارتوں/محکموں کی چھ جھانکیاں شامل تھیں۔

اس سال ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جھانکی کا موضوع ‘موثر نگرانی، مواصلات اور خطرات کو بے اثر کرکے قوم کو محفوظ بنانا’ تھا۔ اس کے پہلے حصے میں انڈرواٹر سرویلانس پلیٹ فارم کی نمائش کی گئی، جس میں آبدوزوں کے لیے یوشس-2 نما سونار، بحری جہازوں کے لیے ہمسا سیریز کے سونار اور ہیلی کاپٹر لانچ کی نگرانی کے لیے کم فرکوینسی والے ڈنکنگ سونار شامل تھے ۔ جبکہ، دوسرے حصہ میں ڈی 4 کاونٹر ڈرون سسٹم کی نمائش کرنے والے لینڈ سرویلانس، مواصلات اور نیوٹرلائزنگ پلیٹ فارم تھے ، جو ریئل ٹائم سرچ، ڈی ٹیکشن ، ٹریکنگ اور ہدف کو بے اثر کرنے میں اہل تھے ۔

ڈی آر ڈی او کی جھانکی میں کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل ویپن سسٹم، بیٹری ملٹی فنکشن ریڈار اور میزائل لانچر وہیکل کے دو یونٹ کی بھی نمائش کی گئی ۔ اس کے تیسرے حصے میں، ایریل سرویلانس اور کمیونیکیشن پلیٹ فارم ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم اور تاپس بی ایچ میڈیم ایلٹیٹیوڈ لانگ اینڈورینس یو اے وی کی نمائش کی گئی ۔۔ نمائش کے پچھلے حصہ میں سیمی کنڈکٹر تحقیق و ترقی سہولت کے ذریعہ ڈی آر ڈی او کی تحقیقی سرگرمیوں کی نمائندگی کی گئی۔

مقامی طور پر تیار کیا گیا وہیلڈ آرمرڈ پلیٹ فارم، ایک ماڈیولر 8X8 پہیوں والا کامبیٹ پلیٹ فارم 70 ٹن کے ٹریلر پر لے جایا جا رہا تھا، جسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیوائس کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے مارچنگ دستے کی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ روہت سنگھ کر رہے تھے ۔ 157 جہازوں اور 78 طیاروں کے ساتھ آئی سی جی سمندر اور سمندر میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ہندوستانی ساحلی گارڈ، مرکزی ریزرو پولیس فورس، ریلوے پروٹیکشن فورس، دلّی پولیس، این سی سی اور این ایس ایس کے مارچ کرنے والے دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

17 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی 23 جھانکیاں، مختلف وزارتوں اور محکموں کی 6 جھانکیاں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں دیکھنے کو ملیں ۔ ان جھانکیوں نے ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت، سماجی و اقتصادی ترقی، ناری شکتی اور فوجی طاقت کا پیغام دیا۔

ملک بھر سے منتخب کئے گئے 479 فنکاروں نے وَندے بھارت رقص مقابلے کے ذریعے پریڈ کی نیرنگی میں اضافہ کیا۔ ثقافت کی اِس شاندار تقریب کا موضوع ناری شکتی تھا جس میں 326 خواتین نے حصہ لیا ۔

ہماچل پردیش سے این ایس ایس، چنڈی گڑھ علاقائی ڈائریکٹوریٹ کی آنچل شرما کی قیادست میں این ایس ایس کا مارچنگ دستہ سلامی منچ کے سامنے سے گزرا ۔ اس میں 148 رضاکاروں نے حصہ لیا۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ صبح ساڑھے 10 بجے وِجے چوک سے شروع ہوئی، جو لال قلعہ پر اختتام پذیر ہوئی۔پریڈ کی یہ تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

Next Post

پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
تازہ تریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

2023-03-25
جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے
تازہ تریں

جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

2023-03-25
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
تازہ تریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار:راہل گاندھی

2023-03-25
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
تازہ تریں

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ‘کانگریسیوں کا احتجاج

2023-03-24
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
تازہ تریں

کانگریس کا جموں میں کالی پٹیاں لگا کر احتجاج

2023-03-24
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
تازہ تریں

حکومت نے سرینگر شہر میں نائٹ بس سروس شروع کردی

2023-03-24
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
تازہ تریں

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-24
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
تازہ تریں

ٹنگڈار میںدراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-24
Next Post
پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر

پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.