ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہر چوتھا شخص…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہنے والوں کاکہنا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو تا جارہاہے… سب سے تیز اضافہ … اتنا تیز اضافہ کہ دنیا میں ہر چوتھا شخص مسلمان ہے… اور ہمیں اس بات پر کوئی شک نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… یقینا دنیا کا ہر چوتھا ئی شخص مسلمان ہے… اس میں بھی شک نہیں ہے کہ دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ تعداد میں ہیں ۔ہر چوتھا شخص عقیدے کے اعتبار سے مسلمان ہے ۔ یہ اچھی بات ہے ‘ ما شا ء اللہ مسلمانوں کو کسی کی نظر بد نہ لگ جائے ‘ سچ میں یہ اچھی خبر ہے ۔ لیکن بات یہیں پرختم نہیں ہو تی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو تی ہے اور… اور اس لئے نہیںہو تی ہے کیونکہ … دنیا میں سب سے زیادہ بدعنوانوں کی تعدادمسلمان کی ہے ‘ دنیا میں دہشت گردوں کی سب سے زیادہ تعداد مسلمان ہے‘ دنیا میں سب سے زیادہ بے کار لوگ مسلمان ہیں ‘ دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹے ‘ فریبی ‘ مکار اور دھوکے باز مسلمان ہیں ۔جب برسو ں سے اپنے بارے میں ‘ مسلمانوں کے بارے میں یہی باتیں سنتے اور پڑھتے آئے ہوں تو کس کو یہ جملہ’’دنیا میں سب سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی‘‘ نامکمل نہ لگے ؟ … سو مجھے بھی لگا ۔آپ یا میں ان باتوں کو مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے کی سعی بھی قرار دے سکتے ہیں اور اگر آپ ایسا کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔لیکن ذرا اس بات پر بھی تو غور کیجئے کہ اگر ہر چوتھا شخص مسلمان ہے تو پھر ہمارے کتنے کالیج ‘ کتنے سکول ‘ یونیورسٹیاں اور پیشہ وارانہ ادارے بین الاقوامی معیار کے ہیں ؟کتنے شفاء خانے معیاری طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں ؟ ہمارے اپنے کتنے سائنسی تحقیقی ادار ہیں ؟ دنیا کی سیاست میں ہمارا اثر و رسوخ کتنا ہے ‘ بیشتر قدرتی وسائل ہمارے پاس موجود ہو نے کے باوجود بھی ہم اتنے پسماندہ کیوں ہیں ؟آپ کی اور ہماری آج جو حالت ہے اس کیلئے صرف عیسائی ‘ یہودی ‘ ہندو ذمہ دار ہیں یا خود ہم اس کی ایک بنیادی وجہ ہے ؟تعداد میں ہم سب سے زیادہ ہوں لیکن ہمیں جومسائل اور مشکلات ہیں‘اس میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں … کسی سے بھی نہیں۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

Next Post

ککہ پرے سیاستدان نہیں دہشت گرد تھا!

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ککہ پرے سیاستدان نہیں دہشت گرد تھا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.