بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر حملے میں ملوث جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے :آئی جی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-06
in تازہ تریں
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۶؍اپریل
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کے روز کہا کہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر حملہ کرنے والے جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
کمار نے کہاکہ پچھلے چار ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں۶۶جنگجو مارے گئے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں اور شوپیاں میں کشمیری پنڈت پر حملے کے بعد حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے رات کا گشت تیز کیا ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ ضلع میں غیر مقامی شہریوں پر حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کے مطابق جن علاقوں میں کشمیری پنڈت اور غیر مقامی شہری رہائش پذیر ہیں وہاں پر رات کا گشت تیز کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹارگیٹ کلنگ کی روکتھام کی خاطر ایسا کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔
آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کے روز ترال میں ہوئے تصادم میں دو جنگجو مارے گئے اور وہ کھنموہ میں سرپنچ سمیر احمد کے قتل میں براہ راست ملوث تھے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں سری نگر میں سرگرم تھے اور حال ہی میں وہ ترال پہنچے ۔اُن کے مطابق دسمبر سے لے کر مارچ تک وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں۶۶جنگجو مارے گئے جن میں جیش کے کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی جنگجو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی خاطر مقامی ملی ٹینٹوں کو ہی کارروائیاں انجام دینے کی خاطر آگے لا رہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو ٹریک کرنے کام میں جٹ گئی ہے اور انہیں بھی بہت جلد یا تو گرفتار کیا جائے گا یا پھر اُنہیں انکاونٹروں کے دوران مار گرایا جائے گا۔
دریں اثنا شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں اور پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے نہ صرف رات کا گشت بڑھایا ہے بلکہ جن علاقوں میں کشمیری پنڈت مقیم ہیں وہاں پر سیکورٹی فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلام آباد حادثے میں۶سیاح زخمی

Next Post

اونتی پورہ انکاؤنٹر:مختلف جنگجو تنظیموں کے دو جنگجو ہلاک:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
پلوامہ تصادم:ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

اونتی پورہ انکاؤنٹر:مختلف جنگجو تنظیموں کے دو جنگجو ہلاک:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.