پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میں گن لائسنس کو اجرا کرنے پر عائد پابندی ختم

اجرا ئی سے قبل درخواست کنندگان کی مکمل تحقیقات کی جائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میں گن لائسنس کو اجرا کرنے پر عائد پابندی ختم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
جموں کشمیر انتظامیہ نے گن لائسنس اجرا کرنے پر پابندی ختم کردی ہے اور اس کے متعلق آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹز کو مختلف ہدایات دئے ہیں کہ گن لائسنس اجرا کرنے سے قبل درخواست کنندگان کی مکمل تحقیقات کی جائے۔
محکمہ داخلہ کے فائنانشل سیکرٹری راج کمار گوئل نے آج ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۱۸ میں گن لائسنس پر پابندی کرنے کے متعلق حکمنامہ خارج کیا جارہا ہے اور اب ضلع مجسٹریٹز کچھ شرائط کے بعد درخواست کنندگان کو گن لائسنس اجرا کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اسی درخواست کنندگان کو گن لائسنس اجرا کرے جو متعلقہ ضلع کا رہائشی ہو اور رہائش ثابت کرنے کیلئے درخواست کنندگان دستاویز پیش کرے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ درخواست کنندگان کے متعلق جانکاری دے کہ کیا وہ لائسنس کیلئے اہل ہے۔
حکمانے نے مطابق مقامی سی آئی ڈی ونگ کی رپورٹ کو سی آئی ڈی کے سپیشل ڈی جی کی زیر صدارت کمیٹی بنائی جائے گی جو درخواست کنندگان کی متعلق ضلع مجسٹریٹز کو رپورٹ پیش کرے گی۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹز یہ اختیارات کسی دیگر افسران کو نہ دے اور اپنے ہی دائرہ اختیار میں لائسنس اجرا کرنے کا عمل رکھے۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں اسلحہ لائسنس گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے اس عمل پر پابندی عائد کی تھی۔اس گھوٹالے کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے جس میں متعدد ڈپٹی کمشنرز سے یکم جنوری۲۰۱۲ سے ۳۱ دسمبر ۲۰۱۶ تک لائسنس کے اجرائی کے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔
ان اضلاع میں جموں، ادھمپور، کٹھوعہ، ریاسی، رامبن، کپواڑہ، پلوامہ اور سرینگر شامل ہیں۔
اسلحہ لائسنس گھوٹالہ‘ ای ڈی کی جانب سے چھاپے، دو گَن ڈیلرز گرفتار جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس گھوٹالہ کا پردہ فاش سنہ ۲۰۱۷میں ہوا تھا اور اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کی چندی گڑھ برانچ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
راجستھان پولیس نے سنہ۲۰۱۷۔۲۰۱۸ میں اسلحہ لائسنس ریکٹ سے متعلق مقدمات درج کیے۔ بعد ازاں پتا چلا کہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں ضلع مجسٹریٹز کے ذریعہ بندوق کے ہزاروں لائسنس رشوت کے عوض اجرا کیے گئے ہیں۔
راجستھان اے ٹی ایس کے مطابق جموں خطے کے ڈوڈہ، رامبن اور ادھمپور میںایک لاکھ ۴۳ ہزار۱۳ لائسنس میں سے ایک لاکھ۳۲ہزار۳۲۱ لائسنس جموں و کشمیر سے باہر رہنے والوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیے یہ تعداد۴لاکھ۲۹ہزار۳۰۱ ہے جس میں سے صرف ۱۰فیصد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو جاری کیے گئے تھے۔اس گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے جس نے کئی آئے اے ایس افسران بشمول شاہد چودھری، بصیر خان، کمار راجیو رنجن، عطرت حسین رفقی کی پوچھ تاچھ کی ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آخری پڑاؤ میں بھارت جوڑو یاترا جموں داخل

Next Post

سوپور میں خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
وادی میں۲۰۲۱سے اب تک۳۶۵خود کشیوں کے واقعات‘۱۲۷ لوگ از جان ہو ئے

سوپور میں خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.