ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آخری پڑاؤ میں بھارت جوڑو یاترا جموں داخل

مرکز اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہا ہے :راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in مقامی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں//
راہْل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اپنے آخری پڑاؤ میں داخل ہوئی۔
یاترا آج شام جموں کے لکھن پور سے جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوئی۔کانگریس کے سینکڑوں کارکنان اس یاترا میں شریک تھے۔بھارت جوڑو یاترا آج شام پٹھان کوٹ سے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں داخل ہوئی۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے لکھن پور میں بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کیا۔
راہل گاندھی نے لکھن پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پر سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کی توجہ ہٹا کر دوسرے چیڑوں کی اور دھیان بھٹکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ وقت نفرت، تشدد، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے جیسے اہم مسائل کو میڈیا اجاگر نہیں کرتی بلکہ دوسری جیزوں سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے میں مصروف ہیں۔
راہْل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا ’’وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے دکھ جانتے ہیں اور سر جھکا کر میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ میرے آباؤ اجداد کا تعلق اسی سرزمین سے تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں گھر لوٹ رہا ہوں۔‘‘
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شام کو راہول گاندھی جموں وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ کئی ایک مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے ۔
جموں کے ستواری علاقے میں بھی راہول گاندھی کا عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل کمانڈوز (ایس پی جی )نے سیکورٹی صورتحال کا جمعرات کے روز جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے سپیشل کمانڈوز کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم وارد جموں ہوئی اور انہوں نے ستواری اور کٹھوعہ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا جبکہ صوبے جموں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی جمعرات کی شام کو جموں کے حدود میں داخل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کٹھوعہ اور ستواری چوک میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے جس کے پیش نظر ان علاقوں کو پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اُن کے مطابق جموں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران میں 5.8دت کا زلزلہ

Next Post

جموں کشمیر میں گن لائسنس کو اجرا کرنے پر عائد پابندی ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
جموں کشمیر میں گن لائسنس کو اجرا کرنے پر عائد پابندی ختم

جموں کشمیر میں گن لائسنس کو اجرا کرنے پر عائد پابندی ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.