اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…اور چلہ کلان وارد شہر ہوا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب یقین کیجئے کہ ہم نے چلہ کلان کو کوئی چیلنج نہیںدیا تھا… اور بالکل بھی نہیں دیا تھا۔ ہم نے تو کل صرف ان سے ایک چھوٹا سا شکوہ کیا تھا کہ وہ شہر خستہ سے کیوں ناراض ہے جو وہ اس کی طرف دیکھ بھی نہیں رہا ہے۔لیکن دیکھئے نا چلہ کلان نے ہماری بات کا برا مان لیا… اسے چیلنج کے طور لیا اور… اور وہ ہمارے اس شہر خستہ میں وارد ہوا … کچھ اس طرح وارد ہوا کہ جیسے یہ شہر نہیں بلکہ کشمیر کا کوئی اور حصہ ہو… بالائی حصہ ۔جمعہ کی صبح سے اپنے شہر خستہ میں ایسی برفباری ہو رہی ہے کہ ہمارے چلہ کلان کے ساتھ سارے گلے شکوے دور ہو گئے اور… اور ہول سیل میں ہو گئے ۔ہم تو ایک آدھ انچ برف دیکھنے کو ترس گئے تھے اور… اور دیکھئے چلہ کلان نے پورے شہر کو اپنی چادر میں لپیٹ لیا ہے… موٹی چادر میں … اور اس کیلئے ہم چلہ کلان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں… ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں جو اس نے ہماری اس درخواست پر ۲۴ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کارروائی کرتے ہوئے شہر خستہ میں یہ تشریف لائے ۔ہم شہر خستہ کے لاکھوں واسیوں کی جانب سے چلہ کلان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور… اور ساتھ ہی اس سے ایک عدد درخواست بھی کرتے ہیں… اس امید کے ساتھ کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس درخواست پر بھی فوری کارروائی کرے گا…تو… تودرخواست … چلہ کلان سے درخواست یہ ہے کہ وہ جانتا ہی ہوگا کہ انتظامیہ برف کی ایک آدھ انچ میں ہی دب جاتی ہے … پھر بجلی کیا اور پانی کیا… چھوٹی موٹی سڑکوں کی تو بات ہی نہیں شہر کے مضافاتی علاقوں کی اہم شاہراہوں سے بھی برف نہیں ہٹائی جاتی ہے… اس لئے درخواست… چلہ کلان سے درخواست ہے کہ ہمارا پیٹ اور جی ‘ دونوں بھر گئے … آپ کی عین نواز ش اور مہر بانی ہو گی ‘ اگر آپ اب برف باری کو تھوڑا آرام کرنے کو کہیں کہ…کہ شہر بھاری برفباری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے… امید ہے… ہمیں امید ہے کہ جس طرح چلہ کلان نے آنے اور اپنے ساتھ برفباری کو لانے میں کوئی دیر‘ کوئی تاخیر نہیں کی … اسی طرح یہ جناب شہر خستہ سے خود اور برفباری کو بھی لے جانے میں کسی تاخیر یا تساہل کا مظاہرہ نہیں کریگا اور… اور بالکل بھی نہیں کریگا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری واقعہ کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :شاہ

Next Post

اخلاقی پستیوں اور سکینڈلوں کے باوجود

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اخلاقی پستیوں اور سکینڈلوں کے باوجود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.