ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غیر مقامی لوگوں کیلئے دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کرنے والا گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر/
جموںکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز پولیس پوسٹ پلہالن کو اطلاع موصول ہوئی کہ تانترے پورہ پلہالن پٹن میں غیر مقامی شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پہلگام میں انتظامیہ کی جانب سے شراب کی دکان کھولنے کے خلاف نام نہاد دہشت گرد تنظیم’‘لون ولف وارئیر ‘کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن پٹن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
اُن کے مطابق پولیس پوسٹ پلہالن کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور چسپاں کئے گئے پوسٹر اور شاہراہ پرمزید کئی دھمکی آمنیز پوسٹرس کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کئی مشتبہ افرادکو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں ایس ایچ او اور ڈ ی او پلہالن نے مشتبہ نوجوان الطاف احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن تانترے پورہ پلہالن کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران پوچھ گچھ گرفتار نوجوان نے اپنا جرم قبول کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر جو ثبوت و شواہد اکھٹا کئے اُن سے بھی یہ ثابت ہوا کہ گرفتار نوجوان نے ہی دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کئے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان پاکستانی ملی ٹینٹ ہینڈلرز کے ساتھ سوشل میڈیا سائٹوں کے ذریعے رابطے میں تھا اور اُن کے کہنے پر ہی نوجوان نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی خاطر دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کئے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر اُس کے رہائشی مکان پر پر چھاپہ ڈالا گیا اور وہاں سے مزید پوسٹرس اور موبائیل فون کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں

Next Post

ہبلی میں نوجوان کی حفاظتی حصار توڑ کر مودی کو ہار پہنانے کی کوشش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post

ہبلی میں نوجوان کی حفاظتی حصار توڑ کر مودی کو ہار پہنانے کی کوشش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.