اتوار, فروری 5, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

الیکشن اور عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اب راہل بابا کو سنجیدہ لیاجارہا ہے

ہم… ہم کشمیری’مسلمان‘

تو صاحب اپنے گورے گورے بانکے چھورے ‘عمرعبداللہ نہ جانے کہاں سے ظاہر ہو ئے اور مدتوں کے بعد ہوئے اور کچھ ایک باتیں کیں اور… اور پھر اوجھل ہو گئے … یہ اپنے عمر صاحب کا اب اسٹائل بن گیا ہے… ایک لمبی رخصتی لیتے ہیں اور… اور پھر اچانک سے نمودار ہو تے ہیں …کچھ ایسا ویسا کہتے ہیں کہ سرخیوں میں… یہ جناب سرخیوں میں آ ہی جاتے ہیں… اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہوا … عمر عبداللہ کاکہنا ہے کہ الیکشن …اسمبلی الیکشن لوگوں ‘ جموں کشمیر کے لوگوں کا حق ہے… اور سوفیصد ہے…لیکن جموں کشمیر کے لوگ اس حق کیلئے … اس حق کی باز یابی کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگیں گے اور … بالکل بھی نہیں مانگیں گے ۔ اب الیکشن اور بھیک کا آپس میں کیا تعلق ہے… یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں کہ … کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو یہ جانتے ہیں کہ اپنے عمر عبداللہ جموں کشمیر میں الیکشن چاہتے ہیں… ان کے منہ سے رال ٹپکنے لگی ہے اور… اور انہیں ان دنوں کی یاد آر ہی ہے ‘ستا رہی ہے جب کشمیر میں ان کا سکہ چل رہا تھا… جب یہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے … عمر عبداللہ چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں تاکہ پرانے دنوں کی یاد تازہ ہو … لیکن… لیکن یہ جناب دہلی سے کہہ نہیں پا رہے ہیں… انہیں مانگنے… الیکشن مانگنے میں شرم آ رہی ہے… یہ کہنے میں شرم آ رہی ہے کہ خدا اب تو جموںکشمیر میں الیکشن کرالو… اس لئے یہ بھیک … الیکشن کی بھیک نہ مانگنے کی بات کررہے ہیں… اور سو فیصد کررہے ہیں…لیکن اللہ میاں کی قسم اگر بلاواسطہ نہیں تو… تو بالواسطہ ہی عمرعبداللہ دہلی سے کہہ رہے ہیں… منتیں کررہے ہیں کہ خدا را اب تو الیکشن کرالو اور… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں اس میں کوئی برائی ‘ کوئی خرابی ‘ کوئی قباحت نظر نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے ۔ہاں مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ وقت پہنچ گیا ہے جب دہلی میں بی جے پی کی سرکار کو یہ لگے گا کہ وہ جموں کشمیر میں سرکار اگر اپنے بل پر نہ سہی … لیکن… لیکن اچھی خاصی نشستیں حاصل کر سکتی ہے تاکہ … اس کی جماعت کا ایک اور خواب پورا ہو جائیگا… جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت اور اس کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب پورا ہو جائیگا … جب سرکار… مرکزی سرکار کو اس بات کا یقین ہو جائیگا کہ ہاں وہ وقت آگیا ہے تو… تو اللہ میاں کی قسم اسی وقت الیکشن کے انعقاد کااعلان ہو گا اور… اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے کو بالواسطہ یا بلاواسطہ الیکشن کیلئے ’بھیک ‘نہیں مانگنی پڑے گی اور… اور بالکل بھی نہیں پڑے گی ۔ ہے نا؟

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت جوڑو یاترا‘:سرینگر میں اختتامی تقریب پر ۲۱ جماعتیں مدعو

Next Post

لو گ سنگین نوعیت کے مسائل سے پریشان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب راہل بابا کو سنجیدہ لیاجارہا ہے

2023-02-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہم… ہم کشمیری’مسلمان‘

2023-02-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرکاری زمین کے قابضین

2023-02-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بجٹ اورہم

2023-02-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پاکستان کی معیشت اللہ کی ذمہ داری!

2023-02-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہم کمال کے ہیں

2023-01-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یاترا‘راہل اور بی جے پی

2023-01-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

۲۶ جنوری اور ۱۵؍ اگست

2023-01-28
Next Post

لو گ سنگین نوعیت کے مسائل سے پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.