جمعرات, فروری 9, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امیت شاہ کا جموں کشمیر کا دورہ متوقع

اگلے ہفتے ڈانگری جا سکتے ہیں/‘جموں میںامن خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in مقامی خبریں
A A
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

جموں//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ مرکز کی جانب سے سابقہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی آئینی پوزیشن کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد شاہ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کے دورے پر آنے کی اطلاعات راجوری ضلع کے اپر ڈانگری گاؤں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے دو بچوں سمیت سات شہریوں کو ہلاک کرنے کے ۱۰ دن بعد آئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عسکریت پسندی وادی کشمیر سے باہر پھیل رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہ سیکورٹی اہلکاروں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے راجوری جائیں گے۔
اس سے پہلے وزیر داخلہ نے پیر کو جموں کشمیر کے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں شاہ نے اعلان کیا کہ راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا، سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط کیا جائے گا، حساس علاقوں میں اضافی دستے تعینات کیے جائیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ’’دشمن قوتوں سے انتہائی مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی خواہش رکھنے والی طاقتوں کی طرف سے پھینکے گئے ہر چیلنج کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا’’امن عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ کسی کو بھی جموں خطہ کے دیگر حصوں کے علاوہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔
اگرچہ وزیر داخلہ نے یکم جنوری کو ڈنگری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا بہت سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اطلاع دی ہے، لیکن انہوں نے اگلے دن اسی جگہ پر ہونے والے دھماکے کا سنجیدہ نوٹس لیا جس میں دو نابالغ بچے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس حفاظتی کوتاہی کی ذمہ داری مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا’’غلطی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہ کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کو بھی تلاش کریں گی۔
شاہ نے اعلان کیا کہ ولیج ڈیفنس گروپس (وی ڈی جیز) کو خودکار ہتھیار ملیں گے۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس دونوں گرڈز کو مضبوط کیا جائے گا اور جڑواں سرحدی اضلاع کے حساس علاقوں میں مزید اضافی دستے تعینات کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بی جے پی لیڈروں کو بتایا کہ جموں و کشمیر خصوصاً راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کی مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
بی جے پی لیڈروں نے وزیر داخلہ کے جموں کے دورے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
یکم اور ۲ جنوری کو راجوری ضلع کے اپر ڈانگری میں دو دہشت گردانہ حملوں میں سات شہری ہلاک اور۱۰دیگر زخمی ہوئے۔
بی جے پی لیڈروں نے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین اور وادی میں تعینات درجہ فہرست ذاتوںکے ملازمین کا مسئلہ بھی وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیری پنڈت اور درجہ فہرست ذاتوں کے عملے کی تنخواہیں جاری کی جائیں گی اور ان کے دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔
بی جے پی لیڈروں نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں، رہبر کھیل، رہبر جنگلات، این وائی سی، ہوم گارڈز، آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز، سی آئی سی آپریٹرز وغیرہ کے مسائل بھی امت شاہ کے ساتھ اٹھائے۔ انہوں نے شاہ کو ان احتجاجی عملے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں یو ٹی کے سربراہ رویندر رینا کے ذریعہ قائم کردہ بی جے پی کمیٹیوں کی رپورٹس بھی شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۳:ملک سے ایک لاکھ۷۵ ہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے

Next Post

کپواڑہ ‘ ڈوڈہ سڑک حادثات میں ۵؍افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

2023-02-09
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
مقامی خبریں

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

2023-02-09
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
مقامی خبریں

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

2023-02-09
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد
مقامی خبریں

کپوارہ میں غیر مقامی کنبے کے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے موت

2023-02-09
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال
مقامی خبریں

وادی میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے خالی

2023-02-09
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
مقامی خبریں

مرکز کانئی حج پالیسی کا اعلان ‘پرانی پالیسی کے مقابلے کئی بڑی تبدیلیاں

2023-02-09
مودی کی لوک سبھا میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت
مقامی خبریں

مودی کی لوک سبھا میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت

2023-02-09
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پلوامہ :بھتہ خور گرفتار، نقلی پستول، مسروقہ سامان بر آمد:پولیس

2023-02-08
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

کپواڑہ ‘ ڈوڈہ سڑک حادثات میں ۵؍افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.