جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کپواڑہ ‘ ڈوڈہ سڑک حادثات میں ۵؍افراد ہلاک

دو زخمی شہریوں کو داخل ہسپتال کیا گیا ‘ایک سرینگر منتقل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in مقامی خبریں
A A
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
ڈوڈہ اور کپواڑہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموںکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے خانکوٹ علاقے میں ٹیمپو ٹرولر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین شہری برسر موقع ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے خانکوٹ علاقے میں منگل کی شام کو ایک گاڑی کھائی میں جاگری۔انہوں نے کہاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تین مسافروں کو مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت محمد اسلم ولد محمد اسماعیل محمد اسحاق ولد ابراہیم اور یاسین ولد غلام حسن وانی کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
ادھر شمالی ضلع کپواڑہ کے ہائینہ گاوں میں منگل کی سہ پہر کو دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے، گر چہ تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرا ردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے ہائینہ گاوں میں منگل کی سہ پہر کو فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے کہاکہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر ریفر کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ کا جموں کشمیر کا دورہ متوقع

Next Post

وادی کے بالائی علاقوں میں آج اور کل برف باری کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

وادی کے بالائی علاقوں میں آج اور کل برف باری کا امکان:محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.