اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

تاریک تاریخ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کم بخت بجلی … دینے والے خوش اور نہ لینے والے ۔دینے والے کہتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ بجلی دے رہے ہیں اور لینے والے ہیں کہ جن کی ہمیشہ یہ شکایت رہتی ہے کہ انہیں بہت کم بجلی مل رہی ہے…دینے والے جو کہہ رہے ہیں و ہ بھی سچ ہے اور لینے والے جو کہہ رہے ہیں وہ بھی جھوٹ نہیں …خطا دینے والوں کی ہے اور نہ لینے والوں کی بلکہ سارے فساد کی جڑ بجلی ہے جو دینے والے کو خوش رکھ سکی اور نہ لینے والوں کو … لیکن پھر بھی ہر کوئی اس کی ہی بات کررہا ہے ۔فون پہ کسی سے بات کی جائے تو علیک سلیک سے پہلے وہ اس کم بخت بجلی کا حال پوچھے گا پھر اگر فرصت ملے اور موبائیل فون میں پیسے ہوں تو آپ کی خیریت بھی دریافت کر لے گا ۔آپ سوچنے پر مجبور ہو ہی جاتے ہیں کہ فون آپ کا حال پوچھنے کیلئے کیا گیاتھا یا پھر بجلی کا ۔اور موسم سرما میں جب گپکار کے سوا کسی بھی طرف بجلی نہیں ہو تی ہے لیکن ہر طرف کم بخت اس کی ہی باتیں ہو تی ہیں ۔دینے والے کہتے ہیں کہ وہ بجلی دیتے ہیں لینے والوں کا استدلال کہ دینے والے بجلی دیتے نہیں ہیں البتہ کبھی کبھی اس کا نمونہ ضرور پیش کرتے ہیں … دینے والوں کی سنی جائے تو وہ ہر سال کروڑوں روپے بجلی کی خرید پر ضائع کرتے ہیں اور لینے والے صرف کچھ کروڑ روپے ہی فیس کے طور دیتے ہیں … لینے والوں کا کہنا ہے کہ اگر دینے والے بجلی دینے میں بخل نہیں کرتے تو واللہ وہ بھی فیس دینے میں کنجوسی کا مظاہرہ نہیں کرتے ۔دینے والے … لینے والوں پر بجلی کے ناجائز استعمال کا بھی الزام لگا دیتے ہیں … لینے والے کہتے ہیں کہ واللہ وہ ناجائز استعمال کرتے لیکن اس کیلئے بھی بجلی چاہیے جو نہیںہے ۔ کم بخت بجلی …لینے اور دینے والوں میں ہمیشہ جھگڑا کراتی آئی ہے …اتنا جھگڑا جتنا جھگڑا کشمیر ہندوستان اور پاکستان میں نہیں کراتا ہے ۔لیکن … لیکن بھیا کہتے ہیں کہ دنیا امید پر قائم ہے … سو ہم کشمیری بھی کہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ… کہ ایک دن ایسا آئے گا اور ضرور آئے گا جب ہماری آپسی بات چیت میںبجلی اور کشمیری کی تاریکیوں کو ثانوی حیثیت بھی حاصل نہیں ہو گی اور… اور بالکل بھی نہیں ہو گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

راہل یاترا کا ریاستی درجہ سے کیا تعلق

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

راہل یاترا کا ریاستی درجہ سے کیا تعلق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.