ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر کے واحد گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شاعر رحمان راہی کا ۹۸ سال کی عمر میں انتقال ‘سپرد لحد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in اہم ترین
A A
خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
وادی کشمیر کے نامور شاعر اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ قلمکار پروفیسر رحمان راہی پیر کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر رحمان راہی نے پیر کی علی الصبح سرینگر کے واژرناگ نوشہرہ علاقے میں واقع اپنی رہائش پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ وہ۹۸برس کے تھے ۔
مرحوم کو بعد نماز ظہرین اپنے آبائی مقبرے واقع نوشہرہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں، جن میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ بڑی ہستیاں شامل تھیں، شرکت کی۔
مرحوم شاعر کے درجنوں شعری مجموعے منظر عام پر آئے ہیں جنہیں ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔
نوجوان شاعر اور کشمیری زبان و ادب کے ایک اسکالر آصف سافل نے یو این آئی کو بتایا کہ نے راہی کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو تا ابد یاد رکھا جائے گا۔
سافل نے کہا’’راہی صاحب نے ایک نئی راہ اختیار کرکے نثری نظم کو ایک منفرد معیار عطا کیا اس کے علاوہ مرحوم مغربی ادب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے قلمکار تھے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ راہی صاحب کی غزل کا آہنگ بھی سب سے منفرد و مختلف تھا‘‘۔
راہی کو سال۲۰۰۷میں سال۲۰۰۴کے ملک کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ گیان پیٹھ سے سر فراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں شعری مجموعے ’سیاہ رود جیرن منز‘کے لئے دیا گیا۔ انہیں سال۱۹۶۱میں ان کے شعری مجموعے ’نوروز صبا‘ کیلئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور سال۲۰۰۰میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
پروفیسر رحمان راہی گیان پیٹھ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کشمیری قلمکار ہیں۔ انہیں سال۲۰۰۰میں ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی‘ نے ساہتیہ اکیڈکی فلو شپ سے نوازا تھا۔
راہی نے اپنے کیرئر کا آغاز سال۱۹۴۷میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں ایک کلرک کی حیثیت سے کیا۔ بعد ازاں وہ ایک اخبار کے ساتھ بطور سب ایڈیٹر وابستہ ہوگئے ۔انہوں نے سال۱۹۵۲میں فارسی میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں ایک دہائی بعد انگریزی میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
مرحوم شاعر کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ کشمیری کے بنیاد گذار ہیں اور ان کی رہنمائی میں ہزاروں کی تعداد میں اسکالروں اور طلبا نے پنے تعلیمی و ادبی منازل طے کئے ہیں۔
پروفیسر رحمان راہی کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی وادی کے ادبی حلقوں کے افق پر مایوسی اور ماتم کے گہرے بادل سایہ فگن ہوگئے اور سوشل میڈیا کی فیس بک اور ٹویٹر سائٹوں پر قلمکاروں اور صحافیوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات اور مرحوم کے ساتھ یاد گار لمحات کی تصویریوں کا سیلاب امڈ آیا۔
کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شعبہ کے جملہ اسٹاف ممبران و طلبا پروفیسر رحمان راہی کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کشمیری زبان و ادب کے تئیں مرحوم کے شاندار کنٹریبیوشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
معروف شاعر علی شیدا نے اپنے ایک پوسٹ میں مرحوم شاعر کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے کہا’’کشمیری زبان و ادب کے سرخیل جنہوں نے ایک تاریخ رقم کر دی اور اپنے پیچھے ایک ایسی راہ تعمیر کرکے چھوڑ دی جو صدیوں تک ادب اور لسانیات کے مسافروں کو اپنے منازل طے کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی‘‘۔
شیدا نے لکھا’’راہی صاحب اپنے لئے راہی تھے مگر کشمیری ادبا و شعرا کیلئے ایک رہبر بن کر انہیں نئی منزلوں کی اور گامزن ہونے ے راستے متعین کرتے رہے ‘‘۔جموں وکشمیر کی جملہ چھوٹی بڑی ادبی تنظیموں نے پروفیسر حمان راہی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
راہی ۶مئی ۱۹۲۵کو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن

Next Post

راجوری میں تلاشی آپریشن جاری، ۵۰سے زیادہ پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن

راجوری میں تلاشی آپریشن جاری، ۵۰سے زیادہ پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.