ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

واہ رے سیاست واہ…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ہمیں سیاسیدانوں کے’ آیا رام گیا رام‘ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ سیاستدانوں کا سیاسی جماعتوں میں آنا جانالگا رہتا ہے … کم از کم جنوبی ایشیا ئی ممالک میں تو صاحب ایسا ہی ہو تا ہے… کہیں اور کیا ہو تا ہے ‘ ہم نہیں جانتے ہیں … اور بالکل بھی نہیں ہیں ۔ اس لئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… اعتراض ہے تو… تو اس ایک بات پر ہے کہ جن سیاسی لیڈروں کو سیاسی جماعتیں اپنے لئے انمول اثاثہ قرار دیتی ہیں… کل کو اگر ان میں سے کوئی کسی دوسری جماعت میں شامل ہو جائے تو… تو اسے اثاثہ قرار دینے والی سیاسی جماعت اسے سب سے بے کار سیاستدان قرار دیتی ہے اور… اورسو فیصد قرار دیتی ہے ۔ اپنے آزاد صاحب اور کانگریس ‘ مستثنیٰ نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں ۔ جب تاراچند اور ان کے دوسرے ساتھی کانگریس کو چھوڑ کر آزاد صاحب سے جاملے تو … تو ان کااستقبال کرتے ہوئے آزاد صاحب نے انہیں پارٹی کیلئے اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے ان کی جماعت مضبوط ہو جائیگی… کانگریس نے ان کے انخلاء کو بڑی بات نہ بتاتے ہوئے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی… تارا چند اور ان کے ساتھیوں کا جب آزاد صاحب اور ان کی جماعت سے دل بھر گیا اور انہیں پارٹی سے نکال دیا تو … تو آزاد صاحب نے انہیں بے کار پرزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تو کوئی اپنا سیاسی/اسمبلی حلقہ تک نہیں ہے اور… اور الیکشن میں لوگ ان کی درگت بنائیں گے …گھر واپسی پر کانگریس نے اسی تارا چند اور ان کے ساتھیوں کا کچھ اس انداز میں استقبال کیا کہ جیسے یہ کشمیر… جموں کشمیر میں اس کے ناخد ا ہوں… کانگریس وہ سب باتیں بھول گئی ‘ ان سب باتوں کو فراموش کیا جو اس نے پارٹی چھوڑتے وقت تارا چند اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں کی تھیں … اور سیاست میں یہ ایک بات ہمیں اچھی نہیں لگتی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگتی ہے ۔ جب تک آپ کسی جماعت کے ساتھ ہیں تو آپ کو بیش قیمتی اثانہ سمجھ لیا جاتا ہے‘ آپ کو بھی اس جماعت میں کوئی خامی نظر نہیں آتی ہے… جب آپ اس جماعت سے نکل جاتے ہیں تو… تو پارٹی آپ کوذلیل کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ چھوڑ دیتی ہے اور… اور آپ کو بھی تمام خامیاں اس پارٹی میں نظر آنے لگتی ہیں‘ آپ تمام بیماریوں کی جڑ اس پارٹی کو قرار دیتے ہیں اور… اور سو فیصد قرار دیتے ہیں ۔ واہ رے سیاست واہ ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو م جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں جگہ جگہ جامہ تلاشیاں، سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Next Post

قصاب منافع خور لیکن ہوائی کمپنیاں نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

قصاب منافع خور لیکن ہوائی کمپنیاں نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.