ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آوارہ کتے اور ہماری اوقات

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اپنے کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے… سب کچھ ۔ہر ایک چیز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے …یہ کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتی ہے ‘ ایک بار اس نے اٹھان لی تو اللہ میاں کی قسم پھر اس کی پرواز نہیں رک جاتی ہے … بالکل بھی نہیں رکتی ہے ۔اس لئے بھیا اگر کوئی یہ کہے کہ کشمیر دنیا کے مہنگے ترین مقامات میں سے ایک ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے اس پر یقین کریں گے …یقینا کشمیر مہنگا نہیں ہو نا چاہیے … بالکل بھی نہیں ہو نا چاہیے کہ اس کی اتنی اوقات کہاں … لیکن بھیا سچ تو یہی ہے کہ یہ مہنگا ہے … یہاں ہر ایک چیز مہنگی ہے …یقینا ملک کے دوسرے حصوں میں بھی مہنگائی ہے ‘آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ہے … جس نے ہماری طرح دوسرے دیش واسیوں کا بھی جینا محال کردیا ہے… مشکل کردیا ہے… لیکن پھر بھی کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میںایک فرق ہے …اور فرق یہ ہے کہ وہاں سب کچھ مہنگا ہے ‘ہر ایک چیز کی ایک قیمت ہے‘لیکن یہاں ایک چیز کی قیمت نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… یہ سستی ہے ‘اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے اور… اور وہ آپ او ر ہم ہیں‘ کشمیر کے واسی ہیں ‘جن کی کوئی قیمت نہیں ہے … کتوں… آوارہ کتوں کی قیمت ہے ‘اتنی زیادہ ہے کہ ان کو یہاں کوئی ہاتھ لگانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے… لیکن… لیکن صاحب انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے… اور یہ بات یہ کتے… آوارہ کتے بھی جان گئے ہیں‘ اسی لئے تو… تو وہ جہاں چاہیں ‘ جب چاہیں ہم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اور… اور ہو رہے ہیں … اس لئے ہو رہے ہیں کہ ان کی سمجھ میں بھی ہماری اوقات آگئی ہے اور … اورسو فیصد آگئی ہے ۔ کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے ‘ٹوکنے والا بھی نہیں ہے … کہ بات ان کے حقوق کی ہے …کتوں… آوارہ کتوں کے حقوق کی ہے…حقوق جو محفوظ رہنے چاہئیں ‘ جن پر کوئی صرب نہیں آنی چاہیے۔ رہی آپ کی اور ہماری بات‘ جو ان کتوں… آوارہ کتوں کے تر نوالہ بن جاتے ہیں‘ یا بنتے جا رہے ہیں تو… تو صاحب یہ بھی کوئی بات ہوئی … اور اس لئے نہیں ہوئی کہ ہماری کوئی اوقات ہے اور … اور نہ کوئی قیمت ۔…کتوں… آوارہ کتوں کی ہے … اوقات بھی اور قیمت بھی ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کی راجوری حملے میں زخمی افراد کی عیادت

Next Post

سیاستدان اپنی وضع بدلیں گے نہ خو

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاستدان اپنی وضع بدلیں گے نہ خو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.