اتوار, جنوری 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے ملازمت حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in مقامی خبریں
A A
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ امرت ادیان:ایوان صدر کے مغل باغات کا نام تبدیل

ارینہ سیکٹر میںاہم تنصیبات کی منظر کشی پر ۱۱مشتبہ افرد گرفتار

سرینگر///
نظامت تعلیم کشمیر کے مطابق ایک استاد کی تقرری کے متعلق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے ۱۳سال قبل جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے کا انتظام کیا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ استاد جعلی تقرری آرڈر پیش کرنے پر محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا ہے ۔
بتادیں کہ نظامت تعلیم کشمیر نے۶دسمبر۲۰۲۲کو بائز ہائی اسکول برتھانہ سری نگر میں تعینات ایک استاد کی تقرری کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔
تحقیقات کرنے کا یہ حکم چیف ایجوکیشن افسر سری نگر کی رپورٹ کے بعد دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ نظامت تعلیم کے ایک آرڈرتاریخ۱۲جون۲۰۰۹کے تحت ایک شخص کو بحیثیت استاد مقرر کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لسٹ کی ویر فکیشن کے بعد یہ بات سامنے آْئی ہے کہ زیر بحث استاد کا نام نہ ہی سلیکشن لسٹ میں ہے اورنہ ہی ۱۲جون۲۰۰۹کو جاری کردہ تقرری نامہ میں درج ہے ۔
اس رپورٹ کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد روف رحمان کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے اس ضمن میں مکمل تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے جعلی تقرری نامہ پیش کرکے محکمہ تعلیم میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
زیر بحث استاد کے نام جاری آڈر میں نظامت تعلیم نے کہا ہے’’آپ نے جعلی تقرری نامہ تیار کرکے محکمے میں شامل ہونے کا انتظام کیا، حکام کے ساتھ دھوکہ بازی کی اور اس کے علاوہ سرکاری خزانے سے غیر قانونی طور پر اجرت وصول کی‘‘۔تاہم نظامت تعلیم نے زیر بحث استاد کو حقائق کا بیان اور دیگر دستاویزات کو ساتھ لے کر ڈائریکٹوریٹ میں ذاتی طور پر سننے کا موقع دیا ہے ۔
آڈر میں مذکورہ استاد سے کہا گیا ہے’’اگر آپ حقائق پیش کرنے میں ناکام ہوگئے تو مزید کوئی نوٹس جاری کئے بغیر آپ کے خلاف تحت قانون کارروائی شروع کی جائے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں پونچھ شاہراہ پر سڑک حادثہ

Next Post

پونچھ میں جزوی ہڑتال، لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

’ امرت ادیان:ایوان صدر کے مغل باغات کا نام تبدیل

2023-01-29
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

ارینہ سیکٹر میںاہم تنصیبات کی منظر کشی پر ۱۱مشتبہ افرد گرفتار

2023-01-29
پاکستان کو ایف ۱۶ لڑاطیاروں کیلئے امدادی پیکیج دینے پر راجناتھ نے امریکہ کو بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا
مقامی خبریں

فوجی مشقوں کے دوران دو طیاروں میں ہوئی ٹکر میں پائلٹ ہلاک‘ایک زخمی

2023-01-29
حریت کانفرنس کا دفتر منسلک
مقامی خبریں

حریت کانفرنس کا دفتر منسلک

2023-01-29
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدہ:پاکستان کو غیر ضروری شور مچانے کی عادت ہے:بھارت

2023-01-29
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
مقامی خبریں

سیکورٹی میں مبینہ لاپروائی کھڑگے کا امیت شاہ کو خط

2023-01-29
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
مقامی خبریں

عام آدم پارٹی نے میئر کے انتخاب کو ملتوی کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے مارچ نکالا

2023-01-29
امار گروپ شاپنگ مال اور آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھے گا
مقامی خبریں

امار گروپ شاپنگ مال اور آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھے گا

2023-01-28
Next Post
راجوری قصبہ میں زمین تنازعے کے پیش نظر پابندیاں عائد

پونچھ میں جزوی ہڑتال، لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.