جمعرات, فروری 9, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متاثرین کو انصاف‘مجرموں کو سزا دیں گے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in اہم ترین
A A
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے

پچھلے کئی برسوں سے روپوش ۱۰ملزمان گرفتار:پولیس

جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کو راجوری میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین کو پوری قوم کے ساتھ ساتھ حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔
سنہا نے انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ تمام خاندانوں کی ضروریات اور مسائل کی دیکھ بھال کیلئے پرعزم ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈانگری گاؤں کے سرپنچ، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ میٹنگ کی۔
ایل جی نے کہا ’’ہم نے سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے اور میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس حملے کے مجرموں کو جلد سزا دی جائے گی۔ دہشت گردوں کو اس گھناؤنے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو کچلنے کا ہمارا پختہ عزم ہے‘‘۔
سنہا نے یہ کہا کہ دیہی دفاعی کمیٹیوں(وی ڈی سی ) کو فوری طور پر مضبوط کیا جائے گا اور واقعہ کی گہرائی سے تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے حملے کی جگہ کا بھی دورہ کیا جس کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر میں جے کے پی، سی اے پی ایف اور فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی میٹنگ کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موت کی تلافی نہیں ہو سکتی، یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے حملے میں مارے گئے شہریوں میں سے ہر ایک کو۱۰ لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری کا اعلان کیا ۔
ڈی جی پی دلباگ سنگھ، اے سی ایس ہوم آر کے گوئل، ڈیویڑنل کمشنر، اے ڈی جی پی اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی اہل خانہ اور سرپنچ کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔
اس سے پہلے جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آوروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
سنہا نے کہاکہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس گھناونے حملے کے پیچھے جو بھی لوگ ملوث ہونگے اُنہیں سخت سزا دی جائے گی۔
اُن کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے شہریوں کے بہتر علاج کی خاطر ضلع انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی گئی ۔
بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری جن کی شناخت پریتم شرما اورا س کے ۳۳سالہ بیٹے آشیش کمار ، دیپک کمار ، پی ایچ ای ملازم اور شتیل کمار کے بطور ہوئی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری گاؤں میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو بچے ہلاک

Next Post

شہری ہلاکتوں کیخلاف راجوری میں ہڑتال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے
اہم ترین

کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے

2023-02-09
پچھلے کئی برسوں سے روپوش ۱۰ملزمان گرفتار:پولیس
اہم ترین

پچھلے کئی برسوں سے روپوش ۱۰ملزمان گرفتار:پولیس

2023-02-09
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
اہم ترین

ہندواڑہ حادثے میں سرکاری ملازم از جان

2023-02-09
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے
اہم ترین

کے اے ایس آفیسر، لیکچرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:سی بی آئی

2023-02-09
صحافی بننے کیلئے صحافت میں ڈگری یا ڈپلومہ لازمی ہونا چاہئے
اہم ترین

صحافی بننے کیلئے صحافت میں ڈگری یا ڈپلومہ لازمی ہونا چاہئے

2023-02-09
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ
اہم ترین

’گزشتہ ماہ ۹۴۸ وی ڈی جیز کو سی آر پی ایف نے تربیت دی ‘

2023-02-09
ڈانگری راجوری کے حملہ آور اجوری کی پہاڑیوں میں چھپے بیٹھے ہیں
اہم ترین

ڈانگری راجوری کے حملہ آور اجوری کی پہاڑیوں میں چھپے بیٹھے ہیں

2023-02-09
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں
اہم ترین

۹ فروری سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان

2023-02-09
Next Post
ڈانگری گاؤں میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو بچے ہلاک

شہری ہلاکتوں کیخلاف راجوری میں ہڑتال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.