جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پہلگام میں حزب کمانڈر کے گھر کی دیوار منہدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-01
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
حکام نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے متحدہ جہاد کونسل (یو جے سی) کے نائب چیئرمین امیر خان کے گھر کی چاردیواری کو منہدم کردیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ شہری انتظامیہ کے اہلکاروں نے علی الصبح پاکستان میں مقیم غلام نبی خان عرف امیر خان کے گھر کی باؤنڈری وال گرادی۔
اہلکار نے کہا کہ خان نے لیور گاؤں میں گن پوائنٹ پر تین مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی مشترکہ آپریشن ٹیم نے اننت ناگ ضلع کے لیور گاؤں میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں یہ مہم چلائی۔ ایک بلڈوزر نے حزب کمانڈر امیر خان کی جائیداد کی احاطے کی دیوار گرا دی جو کہ سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تھی۔
عہدیداروں نے کہا کہ یہ قدم وادی کو دہشت گردی سے پاک بنانے اور حکومت پر لوگوں کا اعتماد پیدا کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غلام نبی خان عرف امیر خان حزب المجاہدین کا ٹاپ آپریشنل کمانڈر ہے۔ وہ۹۰ کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں داخل ہوا۔
دریں اثناجموں کشمیر پولیس کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال میں ہونے والی املاک اور جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے آج چک اونتی پورہ میں ایک بلڈنگ کو منسلک کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے آج چک اونتی پورہ میں ترال نودل سڑک پر چک کے مقام پر دو منزلہ بلڈنگ کو اٹیچ کیا۔ اس بلڈنگ میں کئی کمروں کے علاوہ ایک بیکری شاپ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے آج ایس ڈی پی او ممتاز علی بھٹی کی قیادت میں اس بلڈنگ پر ایک بورڈ چسپان کر کے بلڈنگ کو آٹیچ کیا ہے۔
نوٹس بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے اور پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر۱۰۸/۲۰۲۲ کے تحت مختلف دفعات کے تحت اس حوالے سے کیس درج کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اب اس بلڈنگ کو اٹیچ کیا جاتا ہے اور بنا سرکاری اجازت کے اس میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بلڈنگ میں ۲۰۲۲ کے دوران ایک انکاؤنٹر بھی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اونتی پورہ میں ایس آئی اے نے ایک بلڈنگ کو اٹیچ کیا تھا‘مذکورہ بلڈنگ جماعت اسلامی کی پراپرٹی تھی۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہیں کہ دفعہ۳۷۰ کی تنسیخ کے بعد کشمیر وادی میں ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لائی جانے والی املاک کو ضبط یا اٹیچ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کوئی بیانات بھی نظر نہیں آتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خشک مگر مطلع ابر آلود‘ پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین راتیں ریکارڈ

Next Post

بانڈی پورہ میں۴۰سالہ شہری درخت سے گر کر ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

بانڈی پورہ میں۴۰سالہ شہری درخت سے گر کر ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.