سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سمبل علاقے میں ہفتے کے روز۴۰سالہ شہری درخت سے گر کر موقع پر ہی از جان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے نوگام سمبل علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ۴۰سالہ شہری درخت کی شاخ تراشی کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کے سر کو گہری چوٹ آئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد ساکن نوگام کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔