سرینگر//
سرینگر ضلع کے لسجن علاقے میں منگل کو ایک کنویں کی صفائی کے دوران جموں صوبے کے دو افراد کی موت ہو گئی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دو افراد جن کی شناخت پونچھ کے ذاکر اور گول رامبن کے طالب کے طور پر ہوئی ہے، لسجن، سری نگر میں کنویں کی صفائی کر رہے تھے اور بے ہوش ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔