ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملی ٹنٹوں کو مارنے کی نہیں بلکہ سمجھانے کی ضرورت ہے :آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-27
in اہم ترین
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی )کے بانی غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ ہر آدمی کو ملی ٹینٹ نظریہ سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔
آزاد نے کہاکہ ملی ٹینٹ اور عام شہری میں فرق لازمی ہے اور جن بچوں نے غلط راستہ اختیار کیا اُنہیں سمجھانے کی ضرورت ہے ۔اُن کے مطابق ملی ٹنٹوں کے ساتھ نپٹنے کی خاطر الگ پالیسی ہونی چاہئے اور عوام کی عزت اور آبرو کیلئے الگ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈی اے پی کے سربراہ نے کہاکہ جموںکشمیر میں ڈی اے پی روزبروز مضبوط ہو رہی ہے اور لوگ اس پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔
آزاد نے کہا کہ ہر آدمی کو ملی ٹنٹ کے نظریہ سے نہیں دیکھنا چاہئے کیونکہ جب بھی کوئی جنگجو بن جاتا ہے تو سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس اس کی رپورٹ موجود ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹنٹ اورعام شہری میں فرق لازمی ہے اور عام شہریوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملی ٹینٹوں کی الگ ایک کٹگیری ہے اور ملی ٹینسی سے نپٹنے کی خاطر ہر سرکار کے پاس پالیسی ہوتی ہے ۔
ڈی اے پی کے سربراہ نے کہاکہ عام لوگوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جانا چاہئے ۔
سیاسی لیڈران کے خلاف ذاتی حملوں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں آزاد نے کہاکہ پارٹی کے سبھی لیڈران پر زور دیا کہ وہ کانگریس کے کسی بھی لیڈر پر ذاتی حملہ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں ہر ایک کا اپنا نظریہ ہوتا ہے لہذا کسی بھی سیاستدان کی ذات پر حملہ کرنا صحیح نہیں ہے ۔
آزاد نے بتایا کہ میرے دور اقتدار میں سب سے زیادہ سرینڈر ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے آج میں سرینڈر نہیں دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ ملی ٹینٹ کو مارنا نہیں چاہئے بلکہ جو ہمارے اپنے بچے غلط راستے پر چلے گئے اُنہیں سمجھانے کی ضرورت ہے جبکہ پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جانا چاہئے ۔
اُن کے مطابق۰ ۳سال قبل کسی نے کچھ غلط کام کیا اور آج اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے یہ واجب نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملی ٹینسی سے لڑنا ہے لیکن ہمیں مزید ملی ٹینٹ نہیں بنانے چاہئے ، کئی ہماری غلطی سے لوگ واپس آنے کے بجائے ہم سے دور نہ چلے جائیں ۔
آزاد نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ نپٹنے کیلئے الگ پالیسی ہونی چاہئے ، عوام کی عزت اور اُن کی آبرو کے لئے الگ پالیسی ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

کرناہ میں شہری کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
کرناہ میں شہری کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کرناہ میں شہری کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.