پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ٹنگمرگ میں سی ایس آئی آر فارم میں ایشیا کا واحد ریڈ ووڈ درخت موجود

دنیا میں کہیں کوئی تاریخ نہیں ملتی ہے:پرویز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-27
in مقامی خبریں
A A
ٹنگمرگ میں سی ایس آئی آر فارم میں ایشیا کا واحد ریڈ ووڈ درخت موجود

SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- Asias lone Redwood tree botanically known as Sequoiadendron Giganteum, or Giant tree is surviving at the Field Station Council of Science and Industrial Research (CSIR) Yarikha in Tangmarg area of North Kashmir district of Baramulla. UNI PHOTO-2U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں واقع کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے فیلڈ اسٹیشن میں ایشیا کا واحد ریڈ ووڈ درخت موجود ہے ۔
حکومت نے اس دیڑھ سو سالہ قدیم اور نایاب درخت کو ہیریٹیج درخت قرار دیا ہے ۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹگریٹڈ میڈیسن یاری کھاہ کے انچارج قاضی پرویز نے یو این آئی کے ساتھ اس نایاب درخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نایاب درخت شمالی امریکہ اور نویڈا کیلیفورنیا میں پائے جاتے ہیں اور ان کو خطرے سے دوچار درخت قرار دیا گیا ہے ۔
پرویزنے کہا’’اس دیو ہیکل درخت کا تعلق کوپریسیئس آف نونیفر کے خاندان سے ہے اور یہ ایک بڑے مشروم کی شکل میں ہے ، یہ درخت سال بھر ہرا بھرا رہتا ہے اور اپنی ساخت اور خوبصورتی سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ‘‘۔
اس درخت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ پرندے اس پر گھونسلا نہیں بناتے ہیں نہ ہی پرندے اس پر بیٹھتے ہیں جو اس کے متعلق ایک راز ہے ۔
پرویز کا کہنا ہے’’میں گذشتہ بارہ برسوں سے اس فارم میں انچارج کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں میں نے ان برسوں کے دوران اس درخت کا تاریخی پس منظر جاننے کی کوشش کی یہاں اپنے سینئر افسروں‘ ملازموں یہاں تک یہاں کام کرنے والے مزدوروں سے بھی اس سلسلے میں بات کی‘‘۔
انہوں نے کہا’’ ان سب کا کہنا تھا کہ جب سے ہم یہاں کام کر رہے ہیں تب سے ہم نے اس درخت کو اسی شکل اور سائز میں دیکھا نہ اس سے چھوٹا اور نہ بڑا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں نے جو اس درخت کے متعلق تحقیق کی اس کی رو سے یہ درخت کم سے کم ڈیڑھ سو برس پرانا ہے ۔ہم نے پہلے ہی اس درخت کے نمونے لئے ہیں تاکہ ہم اس کے متعلق مزید جانکاری حاصل کر سکیں‘‘۔
پرویز نے کہا کہ جب ہم دیڑھ سو برس پہلے کے حالات پر نظر دوڑاتے ہیں تو اس وقت یہ پورا علاقہ جنگل تھا اور یہاں ہر طرف درخت ہی درخت رہے ہوں گے لہذا یہ معلوم کرنا کہ اس کو کس نے لگایا اور اس کا نمونہ کہاں سے لایا گیا، مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے درخت شمالی امریکہ اور نویڈا کیلیفورنیا میں پائے جاتے ہیں جن کو وہاں بھی خطرے سے دوچار درخت قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے’’میں نے اس درخت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن کے لٹریچر کا مطالعہ کیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اس کو خطرے سے دوچار ایک درخت قرار دیا گیا ہے ‘‘۔
پرویز کا کہنا تھا کہ اس درخت کے بارے میں دنیا میں کہیں کوئی تاریخ نہیں ملتی ہے بجز اس کے کہ کیلیفورنیا اور نویڈا کے جنگلوں میں ایسے کچھ درخت موجود ہیں۔انہوں نے کہا’’یہاں اس فیلڈ اسٹیشن میں یہ واحد درخت ہے اور کشمیر کے جنگلوں میں بھی اس قسم کے درختوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میں نے کئی فارسٹ افسروں کے ساتھ اس قسم کے درختوں کی موجودگی کے بارے میں بات کی لیکن سب نے یہی کہا کہ ان کے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ اس قسم کا کوئی درخت یہاں کے جنگلوں میں موجود ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’کئی افسر یہاں اس فارم میں اس درخت کو دیکھنے کیلئے آئے اور اس کے متعلق جانکاری حاصل کی‘‘۔
پرویز نے کہا کہ ہم کھلے میدانوں، پولی ہاؤسز، گرین ہاؤسز اور لیبارٹریوں میں اس درخت کی نازک شاخوں کے پودوں کی افزائش کی کوشش کر رہے ہیں لیکن فی الوقت اس ضمن میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل شیکھر سی منڈے نے بھی اس فارم کا دورہ کیا اور اس درخت کو وراثتی درخت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا انسٹی ٹیوٹ اس درخت کے تحفظ اور اس کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدام کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں جی ۲۰ کا اجلاس تیاریوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل

Next Post

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.