نئی دہلی //
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ‘ نتیانند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے ۱۷۷؍اہلکاروں‘ جنہوں نے۲۰۱۹ سے۲۰۲۱ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘میں سے۷۳ جموں کشمیر میں مارے گئے ۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب رائے نے اطلاع دی کہ گزشتہ تین سالوں میں ۱۷۷ سی اے پی ایف اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ان میں سے زیادہ سے زیادہ۷۳؍ اہلکاروں نے جموں و کشمیر میں اپنی جانیں گنوائیں، اس کے بعد چھتیس گڑھ میں۲۷؍ افراد ہلاک ہوئے۔
رائے نے کہا کہ ۷۳ میں سے ۴۹ سی آر پی ایف سے تھے، ایک ایس ایس بی سے تھا‘ جو۲۰۱۹ میں مارے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۰ میں بی ایس ایف کے ایک جوان سمیت ۲۰؍ اور ۲۰۲۱ میں سی آر پی ایف کے ۳؍ اہلکار مارے گئے۔