بارہمولہ/۲۱ دسمبر
بدھ کی سہ پہر بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں ایک بڑے سڑک حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ کم از کم دس دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ آج دوپہر رفیع آباد کے علاقے میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ایک نالے میں گر گئیں۔
اہلکار نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 11 زخمیوں کو ضلع اسپتال بارہمولہ لے جایا گیا جہاں ایک لڑکی مہک محی الدین ساکنہ ہندواڑہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔انہوں نے بتایا کہ دس زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔