منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-03
in مقامی خبریں
A A
ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو رش سے پچانے کے لیے تین اوقات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔
حرمین شریفین کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کو زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ رش میں باآسانی عمرہ ادائیگی کرسکیں گے۔
وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں، جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری، اعتمرنا ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت کی میعاد کو یقینی بنانا شامل ہوگا۔
دوسری جانب وزارت نے خبردار کیا ہے کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائیگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دریں اثنا سعودی عرب میں ’عمرہ اجازت نامہ‘ حاصل کیے بغیر عمرے کیلئے آنے والے زائرین پر ۱۰ ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک سکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی، اجازت نامہ نہ ہونے کی صورت میں دس ہزار ریال کا قانون نافذ العمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ’’توکلنا‘‘ اور ایتمرنا‘‘ ایپ پر اجازت نامہ جاری کررہے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے اس کا ہونا ضروری ہے۔
قبل ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ نے خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اصول کو منسوخ کیا تاہم عمرے کے لیے اجازت نامے کی پالیسی تاحال نافذ ہے،۵ سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کے اجازت نامے جاری ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں بھی عمرہ اجازت نامہ جاری ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھوکے سے شہری کے لاکھوں روپے ہڑپنے کا کیس ‘بنٹی ببلی کیخلاف چارج شیٹ داخل

Next Post

فاروق عبداللہ نہیں وی پی سنگھ اور مفتی پنڈتوں کی ہجرت کے ذمہ دار:سوامی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
فاروق عبداللہ نہیں وی پی سنگھ اور مفتی پنڈتوں کی ہجرت کے ذمہ دار:سوامی

فاروق عبداللہ نہیں وی پی سنگھ اور مفتی پنڈتوں کی ہجرت کے ذمہ دار:سوامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.