سرینگر//
بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ہفتہ کو کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نہیں‘ بلکہ اس وقت کے وزیر اعظم وی پی سنگھ اور ان کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید تھے، جو وادی سے کشمیری پنڈتوں کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔
سوامی نے یہاں جموں اور کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام ایک بین کمیونٹی ثقافتی میلے ’نورے ملن‘ میں کہا’’مسلمان اور پنڈت ایک جیسے ہیں۔ ان کا خون ایک جیسا ہے۔ اگر آپ دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں تو نتائج ایک جیسے ہوں گے۔ ان (پنڈتوں) کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جو آپ خود کہہ رہے ہیں۔ سارا الزام فاروق عبداللہ پر ڈالا جا رہا ہے، لیکن یہ وی پی سنگھ اور مفتی (محمد) سعید کا کام تھا۔‘‘