ممبئی//ہندوستان کے کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز نودیپ سینی چوٹ لگنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)نے منگل کو اس کی تصدیق کی۔
بنگلہ دیش کے دورے پر دوسرے یک روزہ میچ کے درمیان روہت کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ روہت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہے۔ میڈیکل ٹیم کاخیال ہے کہ چوٹ کو پوری طرح ٹھیک ہونے کے لئے کچھ اور وقت چاہئے، اس لئے روہت فی الحال اپنی صحت پر توجہ دیں گے۔
دوسری طرف،سینی بھی پیٹ کی اعصاب میں کھنچاؤ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔وہ اب علاج کے لئے نیشنل کرکٹ اکادمی (این سی اے) جائیں گے۔
پہلے ٹیسٹ میں 188رن کی جیت کے ساتھ ہندوستان نے دو میچوں کی سیریز میں سبقت حاصل کر لی ہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کے ایل راہل(کپتان)،شبھمن گل، چیتیشور پجارا(نائب کپتان)، ویراٹ کوہلی،شریس ایر،ریشبھ پنت(وکیٹ کیپر)، کے ایس بھرت(وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شاردل ٹھاکر،محمدسراج، امیش یادو،ابھیمنیوایشور، سوربھ کمار، جے دیو انادکٹ شامل ہیں۔