ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ سے شکست سے مایوس ہوں، اس کا سامنا کروں گا: بابر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in کھیل
A A
بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں۴ ہزار رنز مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

کراچی// پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پریشر کو انجوائے کرتا ہوں اور اس سے بیٹنگ پر فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ ’عزت‘ کی بات ہے تاہم انگلینڈ سے شکست پر مایوسی ہے۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’میرے لیے خاص طور پر بحیثیت کپتان کافی مایوسی ہے کہ ہم سیریز میں اتنا اچھا نہیں کھیل سکے مگر انگلینڈ نے جس طرح کرکٹ کھیلی ہے اس کو سراہنا چاہیے‘۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی تھی کہ فاسٹ باؤلر فٹ نہیں تھے اور نئے لڑکوں نے بھی اس طرح نہیں کھیلا اور جب چیزیں ہمارے ہاتھ میں آئیں تو ہم تھوڑا سا جلدی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے جو میچ ہم جیتنے والے تھے وہ بھی ہار گئے۔
بابر اعظم نے اپنی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پریشر سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں، اس سے نہ تو بیٹنگ میں فرق پڑتا ہے نہ کسی اور چیز میں بلکہ یہ عزت کی بات ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے اور ملک کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں‘۔انہوں نے کہا کہ ٹیم بالکل ہاری ہے اور بحیثیت کپتان میں ہی اس کا دفاع کروں گا اور جو بھی ہوگا میں اس کا سامنا کروں گا۔بابر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان کو سب سے پہلے رکھتا ہوں اور باقی سب اس کے بعد آتا ہے اور یہ مقصد سب سے اہم ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہماری قوت بیٹنگ میں تھی اور باؤلنگ وہ نہیں تھی جو گزشتہ میچوں میں تھی کیونکہ اہم فاسٹ باؤلر بشمول شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ان فٹ ہوگئے اس لیے کوشش تھی کہ جتنا ہو سکے اپنی بیٹنگ سے دباؤ بڑھائیں لیکن ہم اختتام اچھا نہیں کر پائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں تجربہ چاہیے ہوتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے تجربہ کار کھلاڑی یا تو ان فٹ تھا یا پھر فارم میں نہیں تھے اور جب چانس لیا جاتا ہے تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ ایک ہفتے یا مختصر عرصے میں چیزیں تبدیل کریں اور دوسری ٹیموں سے موازنہ کریں حالانکہ دوسری ٹیموں کو بھی وقت لگتا ہے۔
کپتان نے کہا کہ اس سلسلے میں کوشش ہوگی کہ نئے کھلاڑیوں کی مدد کریں کیونکہ جتنا ان کو موقع ملے گا ٹیم بھی اسی طرح کی بنے گی۔خیال رہے کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ’وائٹ واش‘ ہوگئی، انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم نے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت، سینی دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Next Post

امیرِ قطر کے لیونل میسی کو خصوصی اعزاز دینے پر مغربی میڈیا کا نامناسب ردِعمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
امیرِ قطر کے لیونل میسی کو خصوصی اعزاز دینے پر مغربی میڈیا کا نامناسب ردِعمل

امیرِ قطر کے لیونل میسی کو خصوصی اعزاز دینے پر مغربی میڈیا کا نامناسب ردِعمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.