بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جوڈیشل تحقیقات کی جائے :فاروق عبداللہ

دو شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت:رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in اہم ترین
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عام شہری کی ’بہیمانہ‘ اور ’وحشیانہ‘ ہلاکت پر زبردست تشویش اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیاہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل حقائق کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے اور خاطیوں کو قرارواقعی سزا دی چانی چاہئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدہ شہریوں کے لواحقین کیلئے انصاف کی مانگ کی اور حکومت سے اپیل کی کہ ان کے لواحقین کی امداد کے علاوہ گھر کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے ۔
اس دوران جموںکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے واقعہ کوناقابل برداشت قراردیا ہے ۔
رینا نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا‘جی او سی جموں، ڈپٹی کمشنر ، صوبائی کمشنر جموں اور ناردرن کمانڈر کے ساتھ معاملہ اُٹھایا اور سبھی نے یقین دلایا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی اور جوکوئی بھی ملوث ہوگا اُس کو بخشا نہیں جائے گا۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ راجوری میں جمعے کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو مقامی نوجوان از جان ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ہلاک شدگان فوجی کیمپ میں قائم کنٹین میں کام کر رہے تھے اور جمعے کی صبح جب وہ کیمپ کے اندر جا رہے تھے تو اُنہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بی جے پی لیڈر نے مزید کہاکہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور اسکی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے ۔
رینا نے کہا ’’ اس معاملے کو لے کر ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ، صوبائی کمشنر ، جی او سی اور ناردرن کمانڈر کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ بات کی اور سبھی نے یقین دلایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
بی جے پی یو نٹ صدر نے بتایاکہ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے کیونکہ دو غریب خاندانوں کا سب کچھ لٹ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران علاقے میں خیمہ زن ہے اور سوگوار خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو شہریوں کی گولی لگنے سے موت پر احتجاج

Next Post

سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی

سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.