سرینگر//
جموںکشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ‘ سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ ریکارڈ وقت میں کورونا ویکسین تیار کی گئی لیکن ہمارے یہاں موجودہ ڈیجیٹل زمانے میں بھی عمر رسیدہ افراد کو پنشن حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان عمر رسیدہ افراد کو دفتروں پر طلب کرنا اور انتظار کرانا ایک قدیم عمل ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
لون کہا’’اولڈ ایج پنشن اور قطاروں میں کھڑا رہنا، دنیا نے ریکارڈ وقت میں کورونا ویکسین تیار کی لیکن محکمہ سماجی بہبود کے افسران اس قدر تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی بے عزتی کے پنشن کی فراہمی کیلئے ایک راستہ تلاش کر سکیں‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا’’آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کیا جاتا ہے جو شرمناک ہے ‘‘۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرنا، انہیں دفتروں پر طلب کرنا اور انتظار کرانا ایک قدیم روایت ہے ۔
لون نے کہا سوالیہ انداز میں کہا’’کیا حکومت ایک پنشنرز کی شناخت کیلئے کوئی نیا اختراعی طریقہ نہیں متعارف نہیں کر سکتی ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں نے بھی سوشل ویلفیئر کے وزیر کی حیثیت سے وقت گذارا ہے اور ہماری یہی کوشش رہتی تھی کہ ریاست سے ملنے والے فوائد کو حق کا معاملہ سمجھیں نہ کہ کسی خیر خواہی کا معاملہ‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے لیڈر نے کہا’’ہم نے محسوس کیا کہ فوائد کی فراہمی کیلئے درخواست کے پورے عمل کو وقار کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہئے ۔‘‘