جموں/۱۵دسمبر
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں فوج نے جمعرات کے صبح تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
بتادیں کہ بدھ کے روز راجوری میں بھی سیکورٹی فورسز نے مسلح افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن لانچ کیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔