سرینگر//
جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۵۵آر آر، ۱۸۲ویںبٹالین سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے منگل کے روز بانڈزو کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک نوجوان کو روک کر اْس کی جامہ تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی نوجوان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود، پستول اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے گرفتار ملی ٹینٹ معاون کی شناخت یاور بشیر ڈار ولد بشیر احمد ساکن آری گام پلوامہ کے بطور کی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔