اتوار, جون 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

این سی حکومت میں آئی تو پہلے ہی دن پی ایس اے کو ختم کیا جائے گا :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in مقامی خبریں
A A
این سی حکومت میں آئی تو پہلے ہی دن پی ایس اے کو ختم کیا جائے گا :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرکاری اسکول ٹیچر نوکری کے خواہشمندوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار

 ڈورو میں پٹواری دس ہزار روپے رشوت کے مطالبے پر گرفتار :بیورو

سرینگر//
جموںکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ نیشنل کانفرنس اگر اسمبلی انتخابات کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومت بناتی ہے تو متنازعہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو منسوخ کر دے گی۔
عمرعبداللہ نے اننت ناگ ضلع کے ڈورو میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کہا’’مرکز نے یہاں صرف وہی (پرانے) قوانین رکھے ہیں جن کا استعمال لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں کہیں بھی (عوامی) سیفٹی ایکٹ نہیں ہے… یہ صرف جموں اور کشمیر میں ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں دہراتا ہوں جب نیشنل کانفرنس کی حکومت آئے گی، پہلے دن یہ قانون منسوخ کر دیا جائے گا‘‘۔
پی ایس اے سب سے پہلے اس وقت کی جموں و کشمیر حکومت نے ۱۹۷۸ میں نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی سربراہی میں لکڑی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے نافذ کیا تھا۔
یہ قانون، جو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھنے کا انتظام کرتا ہے، بعد میں ۱۹۹۰ میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے پھوٹ پڑنے کے بعد دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے عمرعبداللہ کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی یونین ٹیریٹری کی اسمبلی کو امن عامہ سے متعلق قوانین میں ترمیم یا تخلیق کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا’’نیک نیتی سے وضاحت درکار ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ جموں کشمیر تاریخ کے مطابق ایک یو ٹی ہے۔ کیا یو ٹی اسمبلی کے پاس امن عامہ سے متعلق قوانین میں ترمیم یا تخلیق کرنے کا اختیار ہے؟ یاپی ایس اے۔ تو جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟‘‘۔
لون نے کہا’’کیسی ستم ظریفی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے اس سخت قانون کوبنایا، وہ چاہتے ہیں کہ ہم یقین کریں کہ وہ اسے منسوخ کر دیں گے۔ اس سے بھی زیادہ ستم ظریفی یہ ہے کہ یو ٹی اسمبلی کے پاس ایسی کسی بھی منسوخی کے اختیارات نہیں ہیں۔ اپنے دانتوں سے جھوٹ بولنا ان لوگوں کی ایک مستقل خصوصیت رہی ہے جنہوں نے اس طرح کے قوانین لکھے ہیں‘‘ ۔
لون نے اس قانون کو نافذ کرنے پر این سی سے معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے کہا’’کیا ہم کم از کم پی ایس اے کے تخلیق کاروں سے معافی مانگ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں آج تک ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔ فیصد کے لحاظ سے اس قانون کے تحت جموں سے جیل میں بند لوگوں کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ قانون صرف کشمیریوں کیلئے تھا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۶انفنٹری ڈویڑن کے جی او سی کی جموں میں ڈی جی پی سے ملاقات

Next Post

پولیس کا پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
مقامی خبریں

سرکاری اسکول ٹیچر نوکری کے خواہشمندوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار

2025-06-01
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

 ڈورو میں پٹواری دس ہزار روپے رشوت کے مطالبے پر گرفتار :بیورو

2025-06-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

روجیلا سڑک حادثے میں غیر مقامی جوڑا شدید زخمی

2025-06-01
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں
مقامی خبریں

ملک میں کورونا کے۳۳۹۵کیس۲۴گھنٹوں میں چار مریضوں کی موت

2025-06-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سری نگر میں فیس بک ڈونیشن فراڈ کیس میں دو افراد گرفتار:پولیس

2025-06-01
جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند
مقامی خبریں

نا ساز گار موسمی حالات کے پیش نظر راجوری میں پرائمری اور مڈل ا سکول بند

2025-06-01
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
مقامی خبریں

اودھم پور :۵ماہ میں۲کروڑ روپے کی منشیات ضبط‘۶۲گرفتار

2025-06-01
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-31
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

پولیس کا پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.