جموں//س
۲۶انفنٹری ڈویڑن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل نیرج گوسائن نے منگل کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ سے ملاقات کی اور جموں اور اس کے اطراف میں سیکورٹی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
جی او سی، جنہوں نے یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی جی پی سے ملاقات کی‘ پاکستان کی طرف سے اپنائے گئے نئے ڈیزائن کو ناکام بنانے کیلئے کیے جانے والے انسدادی اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، جن میں جموں و کشمیر میں موجودہ امن کو درہم برہم کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات گرانا شامل ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ڈی جی پی نے فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے درمیان بندھن کی تعریف کی، جس نے، انہوں نے کہا کہ، پاکستان اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ (ایجنسیاں)