نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو بدھ کو یہاں بجلی کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ قومی یوم توانائی تحفظ 2022 تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی اور اس شعبہ میں جیتنے والوں کو قومی ایوارڈ سے نوازیں گی۔
وزارت کی ایک ریلیز کے مطابق اس پروگرام کا افتتاح بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ بھی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت کرشن پال، بجلی کی وزارت کے سکریٹری آلوک کمار بھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ مرمو اس موقع پر نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈز (این ای سی اے )، نیشنل انرجی ایفیشنسی انوویشن ایوارڈز (این ای ای آئی اے )، نیشنل پینٹنگ کمپیٹیشن فار اسکول چلڈرن ایوارڈز کے فاتحین کو اعزاز دیں گی۔ وہ ‘ای وی ٹریول پورٹل’ کا بھی افتتاح کریں گی۔
بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے قریب ترین پبلک ای وی چارجر تک آن لائن گاڑی کی سمت کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے ۔ یہ ویب پورٹل ملک میں ای-موبلٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کے مختلف اقدامات کے بارے میں اطلاعات دینے کے لیے ایک ویب سائٹ کے طور پر کام کرے گا۔ سی پی یو کو اپنی چارجنگ کی تفصیلات کو قومی آن لائن ڈیٹا بیس میں محفوظ طریقے سے رجسٹر کرنے کے قابل بنانے کے لئے ہے ۔
اسے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے آسانی سے آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں اسمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔