اسلام آباد/۲؍اپریل
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ہفتہ کے روز یوکرین پر روس کے حملے کو ایک’بڑا سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی۔
اسلام آباد سکیورٹی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا ’’روس کے سیکیورٹی تشویشات کے باوجود، ایک چھوٹے ملک کے خلاف اس کی جارحیت کو معاف نہیں کیا جا سکتا‘‘۔
پاکستان نے مسلسل جنگ بندی اور دشمنی کے خاتمے کی اپیل کی ہے ۔ ہم جنگ بندی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان فوری بات چیت کے حق میں ہیں۔
ڈان نے آرمی چیف کے حوالے سے کہا کہ روسی حملے میں ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں مہاجر اور یوکرین کا نصف حصہ تباہ ہو گیا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
روسی فوجی آپریشن کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین نے چھوٹے ممالک کو ہمت دلائی ہے کہ وہ اپنے دفاعی آلات کو جدید یا اپ گریڈ بناکربڑے ملکوں کے حملے سے اپنے علاقے کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
باجوہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن روس کے ساتھ تعلقات کئی وجوہات کی بنا پر خاصے اچھے نہیں رہے ۔
واضح رہے کہ۲۴فروری کو روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔