جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی بجٹ۲۳۔۲۰۲۲ء میں اعلان کردہ اِقدامات کی عمل آوری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی لانا ہے۔
سنہا نے کہا کہ ایکشن اور ینٹیڈ پلان تیز رفتار اِقتصادی ترقی کی عکاسی کرناہے ، تیز رفتار سماجی تبدیلی کے لئے اِداروں کو مضبوط کرنا اور ایکویٹی سے ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہر شہری جموںوکشمیر کی خوشحالی سے فائدہ اُٹھاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامی محکموں اور ضلعی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور عوامی نمائندوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے جموںوکشمیر یوٹی ور ضلع کے منصوبے پیش کریں تاکہ ’’ سب کا ساتھ سب کا وِکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس ‘‘ بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے والی تبدیلیاں کے نظرئیے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔
سنہانے مزید کہا کہ ہمارے پاس بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، تعلیم ، ہیلتھ کیئر ، پی آر آئیز کو مضبوط بنانے ،سرمایہ کاری اور ترقی میں سہولیت فراہم کرنے‘ روزگار ، نوجوانوں و خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی شعبے کی سکیموں کے لئے بجٹ سپورٹ میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے تاکہ ہرفرد تک فوائد پہنچ سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چھ اہم اجزأ بشمول مقاصد، کل اخراجات، وسیع رہنما خطوط، ٹائم لائنز کے ساتھ قابل پیمائش نتائج، اخراجات کا مرحلہ اور تشخیص کے کام کا منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ٹینڈرنگ کے عمل کو مئی کے مہینے تک مکمل کرنے کے لئے مخصوص ہدایات جاری کی گئیں۔
سنہا نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اور ضلع کے منصوبے جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کی عکاس ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ ڈیڑھ برس میں متعارف کی گئی گورننس اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی ترقی کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ گذشتہ مالی برس میں۳۳ء۲۵ فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکس وصولی ۱۵۱۸۰ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ تمام ٹریجرری بلز، تصدیق شدہ ٹھیکیداروں اور زیر اِلتوا ٔمنصوبوں کے بل‘۸۱۰ کروڑ روپے کی پاور پرچیز کی ذمہ داری کو کلیئر کیا گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی وصولی میں۶۲۵ کروڑ روپے کا اِضافہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ کیرو اور رتلے پروجیکٹوں میں جموں و کشمیر کے۶۰۰ کروڑ روپے کی ایکویٹی شراکت کی ادائیگی کی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکومتی مشینری پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں مکمل شفافیت، کیپیکس بجٹ کے اجزأ کی بروقت ریلیز اور ٹینڈرنگ کے عمل کی تکمیل،یو سیزکی بروقت جمع کرنے سے حکومت مالی برس۲۳۔۲۰۲۲ء میں پروجیکٹ کی تکمیل میں بے مثال کارنامے انجام دے گی۔
اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ حکام کو سرحدی علاقوں اور دیہاتوں کی ترقی ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، بزرگ شہریوں کی بہبود ، نشا مکتی ابھیان ، جل جیون مشن ، سی ایس ایس کی سچوریشن ، منریگا،دیہی معیشت اور بنیادی ڈھانچہ ، قبائلی بہبود پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے موثر نفاذ کا اندازہ لگانے کیلئے کئے جانے والے منتخب کاموں کا تجزیہ کرنے کی بھی تجویز دی ۔