سرینگر//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ‘ناصر اسلم وانی نے جمعہ کو درگمولہ کے لوگوں کا ڈی ڈی سی ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار ایڈووکیٹ آمنہ مجیدکو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی نے آمنہ مجید کی حمایت کی تھی جنہوں نے نتائج کے اعلان کے فوراً بعد ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر میر سیف اللہ، ضلع صدر کپواڑہ قیصر لون اور نوجوان رہنما زاہد مغل کی موجودگی میں جے کے این سی میں شمولیت اختیار کی۔
ڈرگمولہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ناصر نے کہا کہ انہوں نے ایک قابل نمائندے کا انتخاب کیا ہے جس کا عوامی زندگی اور سماجی کاموں میں تجربہ انہیں فائدہ دے گا۔