ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کو چین کے ساتھ 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا: گوئل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-09
in قومی خبریں
A A
موجودہ مالی سال میں برآمدات 400 بلین سے زیادہ ہوں گی: گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

نئی دہلی// تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ مودی حکومت کو چین کے ساتھ 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا تھا اور اب حکومت ملک میں گھریلو پیداوار بڑھانے اور چین پر انحصار کم کرنے کے لیے کئی قدم اٹھارہی ہے ۔
جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹرگوئل نے کہا کہ سال 2003-04 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر تھا، جو 2013-14 میں بڑھ کر 48 ارب ڈالر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے تجارتی خسارے کو کم کرنے اور ملکی پیداوار میں اضافہ کرکے چینی اشیاء پر انحصار کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے میک ان انڈیا اسکیم شروع کر کے مقامی بنانے کو فروغ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین اور سرکردہ افراد سے مشاورت کے بعد پیداوار پر مبنی مراعات کی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر ملک میں پیداوار میں اضافہ کرکے مقامی بنانے پر توجہ دے رہی ہیں تاکہ چینی مصنوعات پر انحصار کم کیا جاسکے اور تجارتی خسارے کو بھی کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پہلے ملک میں موبائل فون بنانے والی صرف دو کمپنیاں تھیں لیکن اب ان کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہندوستان موبائل فون برآمد کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ کاروبار کرنے میں آسانی اور پردھان منتری گتی شکتی یوجنا کی مدد سے بھی ملک میں پیداوار بڑھانے کی سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔
دریں اثناء مارکسسٹ جان برٹاس نے سوال پوچھا کہ حکومت کی اتنی کوششوں کے باوجود چین کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ جلد ہی 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس پر مسٹرگوئل نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسے جو تجارتی خسارہ ورثے میں ملا تھا اس کی کی وجہ سے حالات کو سنبھالنے میں زیادہ کوشش کرنی پڑ رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی گجرات میں راج ناتھ کی قیادت میں تین رکنی مبصر ٹیم بھیجے گی

Next Post

امریکہ کا میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکہ کا میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.