سرینگر//
پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے شیر مال علاقے میں منگل کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی صبح شوپیاں کے شیرمال علاقے میں ایک آئی ای ڈی پائی۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ای ڈی پاتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا تاکہ اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا جائے ۔
ذرائع نے کہاکہ کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد بی ڈی ایس اسکارڈ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شیر مال شوپیاں اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق کھوجی کتوں کی مدد سے سیب کے باغات کو بھی کھنگالا جارہا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی شناخت کی خاطر آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔