ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈاکٹر صاحب این سی کے نا خدا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-12-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اب اگر نیشنل کانفرنس نے اپنی ساری بیماریوں کا علاج ڈاکٹر صاحب میں ہی تلاش کر لیا ہے تو… تو کوئی کیا کر سکتا ہے … اگر کسی کو مرچیں لگ رہی ہیں تو … تو لگنے دیجئے کہ بالآخر یہ فیصلہ این سی کو ہی کرنا تھا … اسی کو یہ اختیار تھا کہ وہ اپنی کشتی… ڈگمگاتی اور ہچکولے کھاتی کشتی کا نا خدا کسے بنائے اور… اور کسے نہیں ۔ڈاکٹر صاحب دو بارہ نیشنل کانفرنس کے صدر منتخب… بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ہیں‘ اس کیلئے انہیں مبارکباد… لیکن … لیکن اصل میں یہ کسی اور بات کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں اور… اور اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک سچ کہا ‘اپنی ایک غلطی … غلط فیصلے کا اعتراف بھی کیا اور… اور اس عمر میں اگر کوئی سیاستدان سچ کہہ کر اپنی کسی غلطی کا اعتراف کرے تو… تو قسم اللہ میاں کی یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے بغیر کسی لگی لپٹی کے کہا کہ ۲۰۱۸ میں پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ صحیح نہیں تھا … اور بالکل بھی نہیں تھا ۔ڈاکٹر صاحب نے اسی پراکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ آئندہ ان کی جماعت کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی اور… اور بالکل بھی نہیں کریگی … اور ہاں انہوں نے سٹیج سے اپنے بیٹے ‘ گورے گورے بانکے چھورے کو آئندہ اسمبلی الیکشن لڑنے کا بھی حکم دیا … وہ کیا ہے کہ عمر عبداللہ اعلان کر چکے تھے کہ …کہ وہ اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے ۔ہم … ہم کشمیریوں میں کئی ایک مسئلے ہیں ‘ کئی ایک خامیاں ہیں‘کئی ایک نقائص ہیں … ان میں ایک مسئلہ‘ ایک خامی ‘ ایک نقص…’بائیکاٹ‘ کا بھی ہے ۔جب ہمیں کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے … یعنی جب ہماری عقل ‘ ہماری منطق ‘ہمارا فہم ‘ہمارا ادراک‘ ہماری فیصلہ لینے کی قوت جواب دیتی ہے تو… تو ہم ’بائیکاٹ‘ کا سہارا لیتے ہیں… ہم اپنی اسپیس کسی دوسرے کو سونپ دیتے ہیں۔بات صرف پنچایتی انتخابات کے بائیکاٹ کی نہیں ہے … ڈاکٹر صاحب کو اس بات کا بھی اعتراف کرنا چاہئے تھا کہ پہلے پہل حد بندی کمیشن کی میٹنگوں کا بائیکاٹ کرنا بھی صحیح فیصلہ نہیں تھا اور… اور اس لئے نہیںتھا کیونکہ ان کے بائیکاٹ کرنے سے حد بندی کا عمل التوا میں نہیں پڑا… یہ رک نہیں گیا… اور بالکل بھی نہیں رک گیا ۔خیر !ڈاکٹر صاحب کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے‘ دیر سے ہی سہی آگئی ہے… اس لئے ہمیں یقین ہے کہ این سی ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتیں بھی آئندہ بائیکاٹ نہیں کریں گی بلکہ …بائیکاٹ کا ہی بائیکاٹ کریں گی… ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیرکے صحافی‘خالد گل گرفتار

Next Post

پنجابیت زندہ، کشمیریت دم توڑ رہی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پنجابیت زندہ، کشمیریت دم توڑ رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.