ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ٹیرر فنڈنگ‘ :شمالی اور وسطی کشمیر میں چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے ماری کے دوران ۲۹لاکھ روپے برآمد کرکے ضبط کئے ۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو پوری طرح سے تباہ کرنے کی خاطر (ایس آئی اے ) کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے تحت ہفتے کی صبح کپواڑہ ، بارہ مولہ ، بانڈی پورہ ، سری نگر اور بڈگام میں مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی کے کشمیر نے اس حوالے سے پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۲۰کے تحت کیس درج کیا ہے ۔
یہ مقدمہ پاکستان میں مقیم ممنوع (ملی ٹینٹ) تنظیم (البدر) کے ارکان سے متعلق ہے جو کہ کچھ شناخت شدہ افراد/ ملی ٹینٹ معاونین کے ساتھ مل کرایک منصوبہ بند طریقے سے مجرمانہ سازش کے تحت پاکستانی ایجنسیوں کی فعال حمایت اور ملی بھگت سے وادی میں کالعدم ملی ٹینٹ تنظیموں کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خاطر فنڈز اکھٹا کر رہے ہیں۔
ایس آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح سے جمع کی گئی رقم کو غیر منظم چینلز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سازش کے ایک حصے کے طور پر ملی ٹینٹ فنڈنگ ماڈیول نے وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں بہت سارے سلیپر سیل /ملی ٹینٹ معاونین بنائے ہیں جو جموں وکشمیر میں مختلف ملی ٹینٹ تنظیموں کو بینکوں کے ذریعے رقم منتقل کرنے میں بطور سہولیت کار کام کر رہے ہیں۔
ایس آئی اے نے مزید کہاکہ یہ رقم نہ صرف ملی ٹینسی ، غیر قانونی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال میں لائی جاتی ہے بلکہ ملی ٹینٹ معاونین کو بھی یہ رقم فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کی خاطر اُنہیں ترغیب دے اور جموں وکشمیر کو یونین آف انڈیا سے علیحدگی کے اولین مقصد کے ساتھ ملی ٹینسی ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھ سکے ۔
ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز وادی کے مختلف اضلاع میں تلاشی کارراوئیوں کے دوران۲۹لاکھ نقدی، بینک پاس بکس، چیک بکس، ڈیجیٹل مواد ، موبائیل فونز اور دوسرا مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ضبط شدہ ڈیجیٹل مواد کی تحقیقات کے بعد مزید انکشافات متوقع ہے ۔
بتادیں کہ ایس آئی اے کی جانب سے تلاشیوں کا مقصد ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو ختم کرکے دہشت گردوں کی پشت پناہی اور اُنہیں مدد و اعانت فراہم کرنے والے ملی ٹینٹ معاونین کی شناخت کرکے اُنہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’۹؍اور۱۰دسمبر کو برفباری اور بارشوں کا امکان‘

Next Post

سرینگر میں گہرا کہرا، لوگوں کا صبح کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
سری نگر میں گہری دھند، لوگوں کا صبح کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا

سرینگر میں گہرا کہرا، لوگوں کا صبح کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.