جموں//
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ادھم پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے ماں بیٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے ماں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ بیٹی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر سنگور چوک اُدھم پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے خاتون اور اُس کی بیٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آ س پا س موجود لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے۵۳سالہ شمیمہ بیگم ساکن سبھاش نگر جموں کو مردہ قرار دیا جبکہ بیٹی کا ہسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔
پولیس نے کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کی ۔