جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تین بلے بازوں کی سنچریاں، پاکستان اب بھی پیچھے

کپتان بابر اعظم کی سنچری، تیسرے روز پاکستان کے 7 وکٹوں پر 499 رنز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in کھیل
A A
پہلاٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹی20 طرز میں بیٹنگ، پہلے روز ریکارڈ 506 رن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

راولپنڈی//پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے اختتام پر پہلی اننگز میں دونوں اوپنرز اور کپتان بابراعظم کی سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں پر 499 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 181 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عبداللہ 89 اور امام 90 رنز پر کھیل رہے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ وہیں سے جوڑتے ہوئے ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی اور جلد ہی اپنی، اپنی سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 225 رنز کی شراکت قائم کی اور انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عبداللہ شفیق 114 رنز بنانے کے بد وِل جیکس کی وکٹ بن گئے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور تین چکے شامل تھے۔امام الحق سے ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ مجموعی اسکور میں 20 رنز کے اضافے کے بعد 15 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 121 رنز کی اننگز تراشنے کے بعد جیک لیچ کو وکٹ دے بیٹھے۔
بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر اظہر علی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بابر کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑنے کے بعد جیک لیچ کی دوسری وکٹ بن گئے۔بابراعظم اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں اسکور 413 رنز تک پہنچادیا، اس دوران کپتان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
سعود شکیل کی 37 رنز کی اننگز کا خاتمہ رابنسن نے وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کرایا۔نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے شراکت میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز بابراعظم تھے، جو 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں جیکس نے آؤٹ کیا۔محمد رضوان بھی کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی چلتے بنے اور 475 کے اسکور پر پاکستان کو چھٹا نقصان برداشت کرنا پڑا، رضوان 29 رنز بنانے کے بعد میچ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی پہلی وکٹ بنے۔تیسرے روز آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز نسیم شاہ تھے، جنہوں نے 21 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔
پاکستان نے تیسرے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے اور انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 657 کو برابر کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے سب سے زیادہ 3، جیک لیچ نے ، جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کی سنچریوں کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 657 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: بے قابو کار سے تصادم کے بعد 9 کھلاڑی زخمی

Next Post

ممتا بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر آئیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

ممتا بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر آئیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.