جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منشیات کا استعمال دہشت گردی سے بڑا خطرہ :دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-03
in تازہ تریں
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

بانہال/۳دسمبر
جموںکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی پی)‘دلباغ سنگھ نے منشیات کے استعمال کو دہشت گردی سے بھی بڑا دشمن قراردیا ۔
ڈی جی پی نے آج ڈوڈہ،کشتواڑ،رامبن رینج کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں ڈوڈہ میں انہوں نے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پولیس کے سربراہ نے اس موقع پر خطاب میں نوجوانوں پر منشیات سے پاک معاشرے کا پیغام پھیلانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ منشیات کا استعمال آج دہشت گردی سے بڑا دشمن ہے۔
دلباغ نے کہا کہ دہشت گردی افراد کو نشانہ بناتی ہے لیکن منشیات مجموعی طور پر خاندانوں اور معاشرے کو متاثر کرتے ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کی طرح جموں و کشمیر میں منشیات کی لعنت کو پھیلانے کا ذریعہ بھی پاکستان ہے جو ہمارے نوجوانوں کو تباہ کرنے اور دہشت گرد گروپوں کے لیے فنڈز پیدا کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ نئے لوگ منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہو رہے ہیں یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ان افراد کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف کارروائی میں پولیس کی مدد کرے۔
دلباغ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے دوران اب تک ۰۰۲۱ کے قریب مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ۰۰۰۲ ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار خود مسئلہ کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے حوالے سے ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کا باب بڑے پیمانے پر بند ہو رہا ہے اور اس کامیابی کو جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی حمایت کے لیے منسوب کیا۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت کے بغیر دہشت گردی پر فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی ڈوڈہ کے طور پر اپنے دور کا حوالہ دیا اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علاقے کے لوگ ہمیشہ امن کے لیے کھڑے رہے۔
دلباغ نے کہا کہ پاکستان اور اس کی ایجنسیاں نوجوانوں کو گمراہ کرکے یہاں دہشت گردی کے اڈے کو بحال کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن عناصر کو ناکام بنانے کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے مسکراتے چہرے علاقے میں اچھے وقت کی واپسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان امن کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔
قبل ازیں، ڈی جی پی نے دھرمنڈ میں ڈیلٹا فورس ہیڈ کوارٹر میں ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افسران نے ہائی وے کے حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی پی نے فورسز کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور جموں و کشمیر میں باقی ماندہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں منشیات کی تجارت اور اسلحہ گرانے کے انسداد کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی او سی نے ڈی جی پی کو ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن علاقوں میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی فنڈنگ :ایس آئی اے کے چھاپے‘۲۹ لاکھ روپے بر آمد

Next Post

مکڑی خود اپنے جالے میں…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مکڑی خود اپنے جالے میں…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.