جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مکڑی خود اپنے جالے میں…

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

کل یعنی ہفتہ کو جسمانی طور پر معذوروں کا عالمی دن منایا گیا… کشمیر میں بھی اس ضمن میں کچھ ایک تقاریب ہوئیں…کچھ ایک بیانات بھی سامنے آئے جن میں جسمانی طور پر معذور افراد کے مطالبات … جائز مطالبات کو دہرایا گیا … کشمیر میں جسمانی طور پر معذور افراد کی ایک بڑ تعداد موجود ہے… اور گزشتہ تیس پنتیس برسوں میں ان میں اضافہ بھی ہوا… اس لئے اگر ان حضرات کے مسائل کے بارے میں ان سے منسوب دن پر کوئی بات ہو تی ہے تو… تو صاحب اس سے بڑی بات اور کیا ہو ہو سکتی ہے۔یہ تو رہی جسمانی طور پر معذور افراد اور ان کے دن کی بات … یقین کیجئے کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ کیا ذہنی طور پر معذور افراد کا کوئی دن منایا جاتا ہے اور… اور اگر منایا جاتا ہے تو… تو کب اور کس دن منایا جاتا ہے… اس دن کن کی بات ہو تی ہے‘ یعنی یہ سماج ‘یہ معاشرہ ‘ یہ دنیا کن کو ذہنی طور پر معذور افراد قرار دیتی ہے اور… اور پھر ان کے بارے میںبات بھی کرتی ہے‘ہمیں نہیں معلوم۔ وہ کیا ہے کہ … کہ ہمیں یقین ہے اور… اور سو فیصد یقین ہے کہ اگر اذہنی طور معذور افراد کے طبقے میں ابھی داخلہ کھلا ہے… اوپن ہے تو… تو کشمیر ی سماج کاایک اعلیٰ طبقہ بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے… اس کو شامل کیا جا سکتا ہے… یہ وہ طبقہ ہے جو خود کو ذہین سمجھتا ہے ‘ خود کو اعلیٰ سمجھتا ہے‘ اس طبقے کو گمان ہے کہ جب اللہ میاں عقل و دانش ‘ فہم اور فراست ‘ علم‘دانائی اور حکمت تقسیم کررہا تھا تو… تو قطار میں یہ سب سے آگے تھے اس لئے ان کے حصے میں یہ سب کچھ ہو ل سیل میں آیا … کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو …لیکن جہاں تک کشمیر میں اس طبقے کا حال ہے… اس طبقے کے یعنی صحافیوں کا حال ہے تو… تو یقین کیجئے کہ ان سے میں سے ایک اکثریت ذہنی طور پر اس قدر معذور ہے‘ مفلوج ہے ‘ افلاس زدہ ہے کہ اسے اوپن میرٹ میں ذہنی طور پر معذور افراد کے طبقے میں داخلہ مل سکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اس سے صحیح سوچنے ‘ سمجھنے اور کرنی کی صلاحیتوں سے محروم کردیا ہے… یہ سازشی ہے ‘ یہ منافق ہے‘ یہ حاسد ہے ‘ فاسد ہے … اور سب سے بڑھ کر اپنے ہی ہم پیشہ‘ اپنے ہی ساتھیوں ‘اپنی ہی برادری کیخلاف یہ جال بننے میں ماہر ہے… ایسا جال جس میں وہ بے چارے پھنس کے رہ جاتے ہیں… تڑپ کے رہ جاتے ہیں۔لیکن… لیکن چونکہ یہ ذہنی طور پر معذور ہے… اس لئے اسے یہ ایک بات ‘ یہ ایک حقیقت سمجھ میں نہیں آجاتی ہے کہ …کہ بالآخر مکڑی اپنے ہی بننے جالے میں پھنس جاتی اور… اور بری طرح پھنس جاتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات کا استعمال دہشت گردی سے بڑا خطرہ :دلباغ

Next Post

سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کا خواب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کا خواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.