سرینگر/۳دسمبر
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے ۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے ہفتے کی صبح سری نگر، بڈگام، بانڈی پورہ کپوارہ اضلاع اور قصبہ پٹن میں چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے ایک مضافاتی علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سابق جنگجو کی رہائش گاہ پر بھی تلاشی کی جا رہی ہے ۔