سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں جمعے کی شام کو گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آلوچی باغ سرینگر میں گیس کے اخراج سے سلنڈر نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے گیس سلنڈ ر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد نذیر احمد راتھر، شمیمہ زوجہ نذیر احمد راتھر، زنیب راتھر دختر زاہد احمد ، زہیب راتھر ولد زاہد راتھر کے بطور ہوئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔