جموں//
جموں میں راج بھون کے نزدیک ایک ڈرون کو دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر رات راج بھون جموں کی پارکنگ میں ایک ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے ڈرون کو تحویل میں لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ڈرون کو اُڑانے والے دو افراد کو بھی حراست میں لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان ایک نجی پروگرام کے دوران ڈرون کے ذریعے فوٹو گرافی کر رہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ ڈرون کو اُڑانے سے قبل نزدیکی پولیس اسٹیشن کو قبل از وقت جانکاری فراہم کرنا لازمی ہے جبکہ کئی علاقوں کو پہلے ہی نو فلائنگ زون قرار دیا گیا جہاں ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد ہے ۔