جموں//
پولیس نے منگل کو جموں میں اہم تنصیبات کی تصاویر لینے والے ایک ڈرون کو ضبط کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں‘ چندن کوہلی نے بتایا کہ شام کے وقت پولیس نے ایک اڑنے والی چیز (ڈرون) کو ضبط کیا ہے جو جموں میں ایک اہم تنصیب کے قریب اڑ رہا تھا۔
ایس ایس پی نے کہا ’’ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے ایک پرائیویٹ تقریب کی فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور اس کے مطابق کوئی بھی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔‘‘