سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میںایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت میںملوث جنگجو کی شناخت کر لی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم ۱۲نومبر سے گھر سے لاپتہ ہے اور اس کا پتہ دینے والے کو انعام سے نوازا جائے گا ۔
کشمیر پولیس زون نے سماجی رابطہ عامہ کی سائٹ ٹویٹر پر اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’’۱۵؍ اکتوبر کو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں چودھری گنڈ شوپیان میں کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کے قتل سے متعلق پولیس اسٹیشن شوپیان میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۲/۲۱۱ کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ محمد لطیف لون ولد نثار احمد ساکنہ چیک کاچیڈورہ کے لون اس جرم میں میں ملوث پایا گیا‘‘۔
پولیس نے مزید لکھا کہ کشمیری پنڈت کو ہلاک کرنے کے بعد و ہ اپنے گھر سے لاپتہ ہے اور جو بھی شخص ملزم محمد لطیف لون کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرے گا اسے پولیس کی طرف سے مناسب انعام دیا جائے گا۔